உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کنٹرول لائن پر فائرنگ میں پاکستان کے 7فوجی ہلاک ، ہندوستانی ہائی کمشنر طلب

    علامتی تصویر

    پاکستان نے اعتراف کیا ہے کہ کل رات کنٹرول لائن کے بھمبر کے علاقہ میں فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان کے سات فوجی مارے گئے ہیں ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
    اسلام آباد : پاکستان نے اعتراف کیا ہے کہ کل رات کنٹرول لائن کے بھمبر کے علاقہ میں فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان کے سات فوجی مارے گئے ہیں ۔یہ اطلاع پاکستان کی فوج کے رابطہ عامہ کے محکمہ نے دی۔ پاکستانی فوج نے الزام عائد کیا کہ کنٹرول لائن کے بھمبر علاقہ میں ہندستانی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس گولی باری میں سات فوجی ہلاک ہوگئے۔
    خیال رہے کہ پاکستانی حکام نے گزشتہ ہفتہ ہندستانی فائرنگ میں گزشتہ چند ہفتوں میں 26 شہریوں کی ہلاکت کا الزام لگاتے ہوئےاقوام متحدہ کے فوجی مبصر سے شکایت کی تھی ۔
    دریں اثنا پاکستان کے دفتر خارجہ نے لائن آف کنٹرول پر ہندستانی فوج کی فائرنگ سے سات پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت پر اسلام آباد میں تعینات انڈین ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ سرجیکل اسٹرائک کے بعد کنٹرول لائن پر گولہ باری اب عام بات ہو گئی ہے۔
    First published: