اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستان: 'میں عمران خان کو مارنے ہی آیا تھا، کیونکہ وہ لوگوں کو...' جانئے حملہ آور نے کیا کہا، دیکھئے ویڈیو

    پاکستان: 'میں عمران خان کو مارنے ہی آیا تھا، کیونکہ وہ لوگوں کو...' جانئے حملہ آور نے کیا کہا، دیکھئے ویڈیو

    پاکستان: 'میں عمران خان کو مارنے ہی آیا تھا، کیونکہ وہ لوگوں کو...' جانئے حملہ آور نے کیا کہا، دیکھئے ویڈیو

    پاکستان کے پنجاب صوبہ میں ریلی کے دوران عمران خان پر فائرنگ ہوئی، جس میں وہ زخمی ہوگئے ۔ وہیں اس حملے کو انجام دینے والے نوجوان کو پکڑ لیا گیا ۔ حملہ آور کی شناخت فیصل بٹ کے طور پر ہوئی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, IndiaLahore
    • Share this:
      اسلام آباد : پاکستان کے پنجاب صوبہ میں ریلی کے دوران عمران خان پر فائرنگ ہوئی، جس میں وہ زخمی ہوگئے ۔ وہیں اس حملے کو انجام دینے والے نوجوان کو پکڑ لیا گیا ۔ حملہ آور کی شناخت فیصل بٹ کے طور پر ہوئی ہے ۔ حملہ آور نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے تھے، اس لئے ان پر گولی چلائی ۔ حملہ آور نے بتایا کہ اس نے یہ فیصلہ اچانک لیا ہے ۔ ساتھ ہی اس نے بتایا کہ اس کے پیچھے کوئی بھی نہیں ہے ۔ خبروں کے مطابق دو حملہ آور آئے تھے، جن میں سے ایک کو مار دیا گیا جبکہ ایک کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

      بتادیں کہ عمران خان کے پیر میں گولی لگی ہے ۔ حالانکہ اب ان کی حالت مستحکم کیا ہے ۔ حملے کو لے کر عمران خان نے بھی ٹویٹ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگا رہا ہے کہ دوسری زندگی ملی ہے ۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے احتجاجی مارچ کے دوران جمعرات کو پنجاب صوبہ میں ان کے کنٹینر ٹرک پر حملہ کیا گیا ، جس میں ان کے پیر میں گولی لگی ہے، لیکن وہ خطرے سے باہر ہیں ۔ میڈیا کی خبروں میں یہ جانکاری دی گئی ہے ۔

      ایک نامعلوم حملہ آور نے پنجاب کے وزیر آباد قصبہ کے اللہ والا چوک کے پاس گولیاں چلائیں۔ جیو ٹی وی کے فوٹیج کے مطابق 70 سالہ عمران خان کے داہنی پیر میں گولی لگی ہے ۔ چینل نے کہا کہ انہیں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے اور یہ خطرے سے باہر ہیں ۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق خان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ اے آر وائی نیوز کو خان کی پاکستان تحریک انصاف پارٹی کا حامی نیوز چینل مانا جاتا ہے۔

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان : عمران خان کے قریبی کا بڑا انکشاف، کہا : ریلی میں AK 47 لے کر آیا تھا حملہ آور


      یہ بھی پڑھئے: عمران خان کی ریلی میں فائرنگ میں ایک کی موت، سابق وزیر اعظم نے کہا : میں پھر لڑوں گا



      خان کی پارٹی کے سینئر لیڈر اسد عمر نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ خان کے پیر میں گولی لگی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حملہ میں چھ افراد زخمی ہوئے اور مقامی لیڈر احمد چٹا سمیت دو لوگ سنگین طور پر زخمی ہوگئے ہیں ۔ عمران نے کہا کہ خان کو سڑک راستہ سے لاہور لے جارہا ہے ۔ ان کی حالت سنگین نہیں ہے، لیکن انہیں گولی لگی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: