உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مشکل وقت میں پاکستان کو پھر آئی ہندستان کی یاد، مانگی 71 لاکھ مچھردانی: جانئے کیوں

    پاکستان کے سینئر صحافی غلام عباس شاہ نے ایک ٹوئٹ تھریڈ میں لکھا ہے کہ پاکستان میں ملیریا کی وبا پھیلنے کے بعد وزارت صحت نے حکومت پاکستان سے بھارت سے مچھر دانی خریدنے کی اجازت مانگی ہے۔

    پاکستان کے سینئر صحافی غلام عباس شاہ نے ایک ٹوئٹ تھریڈ میں لکھا ہے کہ پاکستان میں ملیریا کی وبا پھیلنے کے بعد وزارت صحت نے حکومت پاکستان سے بھارت سے مچھر دانی خریدنے کی اجازت مانگی ہے۔

    پاکستان کے سینئر صحافی غلام عباس شاہ نے ایک ٹوئٹ تھریڈ میں لکھا ہے کہ پاکستان میں ملیریا کی وبا پھیلنے کے بعد وزارت صحت نے حکومت پاکستان سے بھارت سے مچھر دانی خریدنے کی اجازت مانگی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, IndiaPakistanPakistanPakistan
    • Share this:
      اسلام آباد۔ سیلاب اور معاشی بحران سے دوچار پڑوسی ملک پاکستان کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ملک کے سیلاب سے متاثرہ علاقے ملیریا جیسی سیلاب سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے خطرے سے جھوجھ رہے ہیں۔ پاکستان کو ایک بار پھر ہندستان کی یاد آگئی، اب پاکستان ملیریا کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے ہندستان کی مدد کا منتظر ہے۔ حالت یہ ہے کہ اب پاکستان میں مچھروں سے بچنے کے لیے مچھر دانی تک نہیں ہے۔

      پاکستان کے سینئر صحافی غلام عباس شاہ نے ایک ٹوئٹ تھریڈ میں لکھا ہے کہ پاکستان میں ملیریا کی وبا پھیلنے کے بعد وزارت صحت نے حکومت پاکستان سے بھارت سے مچھر دانی خریدنے کی اجازت مانگی ہے۔ پاکستان کے 26 اضلاع میں 71 لاکھ مچھردانیوں کی فوری ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ سندھ اور بلوچستان صوبوں میں گزشتہ دو ماہ میں دو لاکھ افراد ملیریا سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 22 فیصد کیسز پلازموڈیم فالسیپیرم قسم کے ہیں۔


      یہ بیان پاکستانی حکام کے ہندوستان سے امدادی سامان وصول کرنے سے انکار کے بعد سامنے آیا ہے، کیونکہ پاکستان اپنی "عالمی شبیہ" کو مثبت بنانے میں مصروف ہے۔ اس لئے اس نے بنگلہ دیش سے امداد لینے سے انکار کر دیا ہے۔ پاکستان کو لگتا ہے کہ اس کی "عالمی شبیہ" پر منفی اثر پڑے گا، جو پہلے سے ہے۔

      موت کے خطرے کو کم کر سکتی ہے دو کپ چائے، تحقیق سے ہوا یہ انکشاف

      پاکستان کے 110اضلاع سیلاب میں ڈوبے، مددکیلئےپہنچے اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل، یہ ہےایجنڈا



      جیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق تقریباً 30 ملین آبادی سیلاب سے متاثر ہے۔ پاکستان میں سیلاب کے باعث اب تک 1159 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ 12 ہزار افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 افراد ہلاک، 19 لاکھ لوگوں کے مکانات کو نقصان پہنچا۔ اس خوفناک قدرتی آفت میں 9 لاکھ جانور مر چکے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: