اپنا ضلع منتخب کریں۔

    نوکر ہی عمران خان کے بیڈروم میں لگا رہا تھا خفیہ کیمرہ، سکیورٹی ٹیم نے کیا گرفتار

    بنی گالہ سیکیورٹی ٹیم کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جاسوسی کی کوشش کی اطلاع ملنے کے بعد ملازم کو گرفتار کر لیا گیا۔ سیکیورٹی ٹیم نے اسے پولیس کے حوالے کردیا۔

    • Share this:
      پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے قتل کی افواہوں کے درمیان ان کے ایک بندے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عمران خان کے نوکر نے ان کی جاسوسی کرنے کی کوشش کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم کے بنی گالا ہاؤس میں ایک عملہ کو بیڈ روم میں جاسوسی ڈیوائس یا اسپائی ڈیوائس کیمرہ لگاتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔

      رپورٹ کے مطابق اس عملے کو سابق وزیراعظم عمران خان کے بیڈ روم میں ڈیوائس لگانے کے لیے رقم دی گئی تھی۔ حالانکہ ایک دوسرے اسٹاف نے اس کی اطلاع عمران خان کی سکیورٹی ٹیم کو دے دی۔ اس کے بعد جاسوسی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

      بنی گالہ سیکیورٹی ٹیم کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جاسوسی کی کوشش کی اطلاع ملنے کے بعد ملازم کو گرفتار کر لیا گیا۔ سیکیورٹی ٹیم نے اسے پولیس کے حوالے کردیا۔

      فوٹوگرافرس نے دکھائی ان تصویروں کے پیچھے کی سچائی، بتایا کیمرے میں کیسے ہوتی ہیں قید

      Qatar میں رومانس کرنے پر ہوگی 7 سال کی جیل، شوہر۔بیری کو ہی بس پیار کی چھوٹ

      یہ واقعہ عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کی افواہوں کے درمیان سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل، سمجھے جانے والے خطرے کے پیش نظر بنی گالا کے آس پاس کے علاقے میں سیکورٹی ایجنسیوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا تھا۔

      ملزم عمران خان کے کمرے کی صفائی کرتا تھا۔
      پی ٹی آئی PTI  لیڈر شہباز گل نے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے حکومت سمیت تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا ہے۔ ملازم سابق وزیراعظم کے کمرے کی صفائی کر تا ہے۔ اسے جاسوسی ڈیوائس لگانے کے لیے رقم دی گئی تھی۔ باہر والے ہمارے لوگوں کو معلومات حاصل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ایسی شرمناک حرکتوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔ گرفتار ملازم نے کئی انکشافات کیے ہیں، جنہیں فی الحال شیئر نہیں کیا جا سکتا۔

      Published by:Sana Naeem
      First published: