உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کی عدالت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پرمریم نوازکو دے دی ضمانت

    پاکستان کےسابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز۔ تصویر: اے پی/ پی ٹی آئی

    پاکستان کےسابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز۔ تصویر: اے پی/ پی ٹی آئی

    لاہور ہائی کورٹ نے مریم نوازکی چودھری شوگرمل معاملےمیں پیرکوضمانت منظورکرلی۔ جسٹس علی بکرنجفی اورجسٹس سرداراحمد نعیم پرمشتمل ڈویژن بنچ نےمریم نوازکی درخواست ضمانت منظورکی۔

    • Share this:
      لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی رہنما اورسابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازکی چودھری شوگرمل (سی ایس ایم) معاملے میں پیرکو ضمانت منظورکرلی۔ جسٹس علی بکرنجفی اورجسٹس سرداراحمد نعیم پرمشتمل ڈویژن بنچ نےمریم نوازکی درخواست ضمانت منظورکی۔ سماعت کےدوران مریم کے وکیل اور قومی احتساب بیورو(نیب) کےعہدیداربھی عدالت میں موجود تھے۔ بینچ نےاس معاملے میں 31 اکتوبرکوسماعت مکمل کرکےاپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

       نوازشریف کی حالت تشویشناک




      First published: