ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان نہیں آرہا ہے باز، اب فرضی آئی ڈی بناکرکشمیرپر پھیلا رہا ہے افواہ

مہاراشٹرپولیس کےآئی جی سائبرسیل برجیش کمارنےلوگوں سےاپیل کی کہ کوئی بھی میسیج جوان کے پاس آتا ہے، اسےفوراً فارورڈ نہ کردیں۔

  • Share this:
پاکستان نہیں آرہا ہے باز، اب فرضی آئی ڈی بناکرکشمیرپر پھیلا رہا ہے افواہ
ہندوستانیوں کے نام سے فرضی اکاؤنٹ بنا کرکشمیرپرافواہ پھیلا رہا ہے پاکستان۔ علامتی تصویر

جموں وکشمیرکوخصوصی ریاست کا درجہ دینے والےدفعہ 370 کے بیشترالتزام کئےجانے منسوخ کئےجانےکےبعد پاکستان بوکھلاہٹ کا شکارہے۔ پاکستان نےاس معاملےکوبین الاقوامی اسٹیج پراچھالنے کی کوشش کی، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکا۔ اب پاکستان الگ الگ ہتکھنڈے اپنا کرہندوستان کے خلاف سازش رچ رہا ہے۔  مہاراشٹرپولیس کےسائبرسیل کی مانیں توپاکستان سوشل میڈیا پرہندوستانیوں کےفرضی اکاؤنٹ (فیک اکاؤنٹ) بناکرافواہ پھیلا رہا ہے۔ مہاراشٹرپولیس کےسائبرسیل کےآئی جی برجیش سنگھ نےہفتہ کومیڈیا سےبات چیت کرتے ہوئےاس بارے میں اطلاع دی۔

ممبئی پولیس نے جاری کی وارننگ

برجیش کمارنےکہا 'سوشل میڈیا پرہندوستانی نام سےبہت سارے فیک اکاؤنٹ بنائےجارہے ہیں۔ ان اکاؤنٹ سےفرضی تصویریں اورویڈیو پوسٹ کئےجارہے ہیں۔ تمام فیک اکاؤنٹس کے ذریعہ کشمیرکےحالات کولے کرغلط اطلاعات پیش کی جارہی ہیں۔ اس طرح کی تصویریں اورویڈیو پاکستان میں تمام لوگوں کے ویریفائڈ اکاؤنٹس سے بھی پوسٹ کئے جارہے ہیں'۔

فارورڈ کرنے سے پہلے کریں جانچ آئی جی سائبرسیل برجیش کمارنےلوگوں سےاپیل کی کہ کوئی بھی میسیج جوان کے پاس آتا ہے، اسے فوراً فارورڈ نہ کردیں۔ اگران کے پاس کوئی اینٹی نیشنل انفارمیشن آتی ہے، جس میں ہندوستان، آرمی یا پولیس کو غلط طریقے سے پیش کیا جارہا ہے توپہلےاسے چیک کر لیں۔ ہوسکتا ہےکہ اس پیغام کوسرحد پارسےہندوستان کی شبیہ بگاڑنےکےلئےبھیجا گیا ہو۔
 پاکستان رچ رہا ہے سازش
پاکستان کی طرف سے ایسے میسیج اورتصویریں وائرل کی جارہی ہیں جوہندوستان اورفوج کی شبیہ خراب کرتی ہیں۔ ایک سال پہلے بھی پاکستان کی طرف سےہندوستان کواسی طرح بد نام کرنےکی سازش کی گئی تھی۔ اسی کودیکھتے ہوئے حال ہی میں ہندوستانی حکومت نے ایسے کئی اکاؤنٹ بین کروائےتھے، جن سےکشمیرکولےکرغلط اطلاعات پوسٹ کی جارہی تھیں۔
First published: Aug 31, 2019 09:43 PM IST