کہیں فساد کے دہانے پر تو نہیں پاک مقبوضہ کشمیر، آٹے کی قلت سے ایسے قدم اٹھانے پر ہیں لوگ مجبور

 ایک مظاہرین نے بتایا کہ 'جب تک حکومت ہمارے مطالبات نہیں مانتی ہم احتجاج کریں گے۔ ہم پورے پی او کے علاقے میں احتجاج کریں گے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ پی او کے میں گندم کی شدید قلت کے بہت تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | pakistan
  • Share this:
    Pak Flour Crisis: مظفرآباد (پی او کے): اقتصادی دیوالیہ پن کے دہانے پر موجود پاکستان کا بحران مزید گہراتا جا رہا ہے۔ وہیں پاک مقبوضہ کشمیر ( (PoK)) خوراک کے بحران کی وجہ سے فسادات کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ باغ اور مظفرآباد سمیت خطے کے بڑے حصوں کو آٹے کی غیر معمولی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آٹے کی قلت کا سامنا کرنے والے علاقوں کے لوگوں نے اس کے لیے اسلام آباد اور پی او کے حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

    پاکستان میں جہاں ایک طرف سرکاری طور پر سبسڈی والی گندم کی سپلائی تقریباً مکمل طور پر بند ہو چکی ہے وہیں دوسری اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ دکانوں اور گروسری اسٹورز میں کچن کی اشیاء ختم ہونے کے دہانے پر ہیں۔ گندم کے آٹے کی قلت کے باعث روٹی اور بیکری کی اشیاء کی قیمتوں میں زبردسے اضافہ ہو گیا ہے۔

    مشکل میں عمران خان! کیا گرفتار ہوں گے سابق وزیر اعظم؟ ECP نے جاری کیا گرفتاری وارنٹ، جانئے

    پاکستان کا وہ شخص جس کیلئے کعبہ کے دروازے کھولے گئے، اندر زیارت کرنے دی گئی
    انارکی کی صورتحال پیدا
    خوراک کے بحران نے عوام کو مایوسی سے بھر دیا ہے جس کی وجہ سے انارکی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ اشیائے خوردونوش کی اتنی شدید قلت ہے کہ لوگ ایک دوسرے کو مارنے پر اتر آئےہیں۔ کئی مقامات پر مقامی لوگوں نے اس صورتحال کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہراتے ہوئے احتجاج کیا ہے۔ مظفر آباد کے ایک مظاہرین نے بتایا کہ 'جب تک حکومت ہمارے مطالبات نہیں مانتی ہم احتجاج کریں گے۔ ہم پورے پی او کے علاقے میں احتجاج کریں گے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ پی او کے میں گندم کی شدید قلت کے بہت تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں۔

    پی او کے میں مقامی ہوٹل/ریسٹورنٹ چلانے والے ایک تاجر نے میڈیا کو بتایا، ’’بنیادی چیزیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہیں اور ہم بے بس ہیں۔ حکومت کی طرف سے بھی ہمیں کوئی مدد نہیں مل رہی ہے۔ عام شہریوں کی طرح ہمیں بھی سپلائی نہیں مل رہی اس لیے ہم نے بھی ہوٹل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آٹے اور گھی کی قیمتیں بہت بڑھ گئی ہیں، ہم نے بھی سوچا کہ آسمان چھوتی قیمتوں سے لڑنے کے بجائے ہوٹلوں کو بند کرنا ہی بہتر فیصلہ ہوگا۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: