اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Pakistan Political Crisis: شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیر اعظم منتخب، پی ٹی آئی کے اراکین مستعفی

    Pakistan Political Crisis: پاکستان میں آج پھر سے شریف دور شروع ہو رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پیر کے روز وزیر اعظم عہدے کا حلف لے سکتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں ان کی کابینہ میں بلاول بھٹو بھی وزیر خارجہ کے طور پر حلف لے سکتے ہیں۔

    Pakistan Political Crisis: پاکستان میں آج پھر سے شریف دور شروع ہو رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پیر کے روز وزیر اعظم عہدے کا حلف لے سکتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں ان کی کابینہ میں بلاول بھٹو بھی وزیر خارجہ کے طور پر حلف لے سکتے ہیں۔

    Pakistan Political Crisis: پاکستان میں آج پھر سے شریف دور شروع ہو رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پیر کے روز وزیر اعظم عہدے کا حلف لے سکتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں ان کی کابینہ میں بلاول بھٹو بھی وزیر خارجہ کے طور پر حلف لے سکتے ہیں۔

    • Share this:
      پاکستان کی سیاست میں رسہ کشی  کے درمیان شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہیں۔ اس درمیان عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تمام اراکین نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان قومی اسمبلی میں شاہ محمود قریشی نے جذباتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو شناخت دلانے کے لئے وہ کوششیں کیں، جو اس سے قبل نہیں ہوئیں۔ انہوں نے یہ بھی متحدہ اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ذاتی مفاد کے لئے اور عمران خان کو کرسی سے ہٹانے کے لئے یہ اپوزیشن بنایا گیا ہے، جو بہت زیادہ دنوں تک نہیں چلے گا۔

      اس سے قبل قومی اسمبلی میں ملک کے نئے وزیر اعظم کے طور پر شہباز شریف کے نام کا باضابطہ اعلان ہوا۔ دوسری طرف، عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے سبھی اراکین پارلیمنٹ نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔ وہیں عمران خان کے چھ قریبی بغیر اجازت ملک نہیں چھوڑ سکیں گے۔ پاکستان میں آج پھر سے شریف دور شروع ہو رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پیر کے روز وزیر اعظم عہدے کا حلف لے سکتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں ان کی کابینہ میں بلاول بھٹو بھی وزیر خارجہ کے طور پر حلف لے سکتے ہیں۔

      اسمبلی میں نعرے لگانے کی اجازت نہیں ہوگی: اسپیکر

      اس سے قبل نئے قائد ایوان یعنی وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے متحدہ اپوزیشن کی طرف سے شہباز شریف جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو امیدوار نامزد کیا تھا۔ پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم کے الیکشن کے لئے قومی اسمبلی کا سیشن چل رہا ہے۔ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری جو کرسی پر ہیں، نے کہا کہ اسمبلی میں کسی بھی طرح کے نعرے لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

      آج رات 8 بجے وزیر اعظم عہدے کا حلف لیں گے شہباز شریف

      جیو نیوز کے مطابق، پاکستان میں نئے وزیراعظم کا الیکشن آج ہی پورا ہوجائے گا۔ اس کے بعد نئے وزیر اعظم کی حلف برداری آج رات 8 بجے ہوگی۔ صدر عارف علوی نئے وزیر اعظم کو حلف دلائیں گے۔ اپوزیشن کی طرف سے پی ایم ایل-این پارٹی کے شہباز شریف وزیر اعظم عہدے کے امیدوار ہیں اور ان کے ہی جیتنے کا امکان ہے۔

      حمایت کر رہے لیڈران سے شہباز شریف کی ملاقات

      پی ایم ایل-این لیڈر شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں اتحادی جماعتون کے لیڈران سے میٹنگ کی۔ اس میں وہ MQM اور BAP پارٹی کے لیڈران سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے شہباز شریف ہی وزیر اعظم امیدوار ہیں۔



      پاکستان کی تاریخ کا سب سے کالا دور ختم: مریم نواز

      سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی اور پی ایم ایل-این کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کی حکومت گرنے کے بعد اپنا موقف پیش کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے کالا دور ختم ہوگیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Pakistan Political Crisis: شہباز شریف کا وزیر اعظم بننا طے، 2 بجے بلایا گیا قومی اسمبلی کا سیشن

      قریشی کو جتانے کے لئے پارلیمنٹ میں موجود رہیں اراکین پارلیمنٹ: پی ٹی آئی

      پاکستان کا نیا وزیر اعظم منتخب کرنے کے لئے اراکین پارلیمنٹ ووٹنگ کریں گے۔ اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سکریٹری اسد عمر نے سبھی اراکین پارلیمنٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ پی ٹی آئی امیدوار شاہ محمود قریشی کو جتانے کے لئے پارلیمنٹ میں موجود رہیں۔

      جلد واپس آسکتے ہیں نواز شریف

      پاکستان میں اقتدار تبدیلی کے بعد سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے واپس لوٹنے کی سگبگاہٹ بھی تیز ہوگئی ہے۔ ایک سینئر پی ایم ایل-این لیڈر نے بتایا کہ عید کے بعد نواز شریف پاکستان واپس لوٹ سکتے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: