ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان کیلئے اگلے 15دن انتہائی خطرناک ، 26اپریل سے 10مئی تک کورونا اور مچائے گا تباہی ، جانئے کیوں

پروفیسر ڈاکٹر مسعود حمید نے کہا کہ دو سے ڈھائی مہینے کے درمیان کئی مملک میں بھی وائرس سے اموات ہوئی ہیں ۔ کورونا وائرس دنیا میں پچاس سے ساٹھ دنوں تک ہلکے انداز میں پھیلا ، لیکن پھر یہ دنیا میں اچانک قہر ڈھانے لگا ۔

  • Share this:
پاکستان کیلئے اگلے 15دن انتہائی خطرناک ، 26اپریل سے 10مئی تک کورونا اور مچائے گا تباہی ، جانئے کیوں
پاکستان کیلئے اگلے 15دن انتہائی خطرناک ، 26اپریل سے 9مئی تک کورونا اور مچائے گا تباہی ، جانئے کیوں

پاکستان (Pakistan) میں 26 اپریل سے 10 مئی تک کورونا وائرس زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ۔ یہ بات یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسیز  (DOW University of Heath Sciences) کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مسعود حمید خان نے کہی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے قہر کے 50 دن گزر چکے ہیں ۔ پچاس سے ساٹھ دنوں کے دوران امریکہ سمیت پورے یوروپ میں وائرس پھیل گیا ، اس لئے ان پندرہ دنوں میں کورونا وائرس کا قہر اور بھی زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے ۔


اپنے ایک بیان میں پروفیسر ڈاکٹر مسعود حمید نے کہا کہ دو سے ڈھائی مہینے کے درمیان کئی مملک میں بھی وائرس سے اموات ہوئی ہیں ۔ کورونا وائرس دنیا میں پچاس سے ساٹھ دنوں تک ہلکے انداز میں پھیلا ، لیکن پھر یہ دنیا میں اچانک قہر ڈھانے لگا ۔ اگر یہ دھیان میں رکھا جائے تو اس بیماری کا پھیلاو 90 دنوں تک ہوسکتا ہے ۔ کورونا وائرس کا پہلا ٹیسٹ ملک میں 26 فروری کو ہوا تھا ، جو اب پچاس دن پرانا ہے ، اس لئے 26 اپریل سے 10 مئی تک دو ہفتے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں ۔


غورطلب ہے کہ کورونا وائرس گزشتہ سال چین کے شہر ووہان سے پھیلنا شروع ہوا تھا اور پھر کچھ ہی مہینوں میں یہ پوری دنیا میں پھیل گیا ۔ اب تک یہ مہلک وائرس دنیا کے 202 ممالک میں پھیل چکا ہے ۔ وہیں پاکستان میں بھی مسلسل اس کا قہر جاری ہے ۔ اب تک سو سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں ۔


پاکستان میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد چھ ہزار سےمتجاوز

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلنے کا سلسلہ جا ری ہے اور جمعرات کو ملک میں وبا کے متاثرین کی تعداد ساڑھے چھ ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ اب تک 124 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بدھ کو کورونا وائرس کیسز 6146 تھے جو آج بڑھ کر 6505 ہو گئے ۔ پاکستان میں ایک طرف جہاں وائرس متاثرین کی تعداد اوراس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے وہیں تشویش کی بات یہ کہ متاثرین میں مرنے والوں کی شرح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔


صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس خوفناک شکل اختیار کرتاجا رہا ہے. یہاں كورونا سب سے زیادہ اپنا اثر دکھارہا ہے اوریہاں ملک کے مجموعی متاثرین کے تقریبا نصف ہیں۔ پنجاب میں متاثرین 3217 ہیں جبکہ اس وائرس سے 34 افراد کی موت ہو چکی ہے۔  صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں 1668 متاثرین ہیں جبکہ ہلاک شدگان 41 ہیں۔ہلاک شدگان کے لحاظ سے خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 42 افراد کی کورونا سے موت ہو چکی ہے جبکہ یہاں 912 لوگ اس انفیکشن کی زد میں ہیں۔ بلوچستان میں انفیکشن کی زد میں 280 لوگ آ چکے ہیں جبکہ تین کی موت ہوئی ہے۔ گلگت بلتستان میں 237 افراد متاثر اور تین کی موت ہوئی ہے ۔ دارالحکومت اسلام آباد میں 146 متاثراورایک کی موت ہوئی ہے ۔ جبکہ مقبوضہ کشمیر میں 46 افراد متاثر ہیں۔


 
First published: Apr 16, 2020 10:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading