ہوم » نیوز » عالمی منظر

شرمناک: پاکستان میں قرض کی رقم واپس نہ کرپانے پر لڑکی کی ’عصمت دری

پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں یہ شرمناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک غریب باپ ادھار کی رقم کو واپس نہ کر پایا

  • Share this:
شرمناک: پاکستان میں قرض کی رقم واپس نہ کرپانے پر لڑکی کی ’عصمت دری
علامتی تصویر

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک والد کی طرف سے قرض کی رقم واپس نہ کر پانے کی پاداش میں اس کی بیٹی کی مبینہ طور پر عصمت دری کی گئی۔ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں یہ شرمناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک غریب باپ ادھار کی رقم کو واپس نہ کر پایا جس کے نتیجہ میں اس کی 17 سالہ بیٹی کی مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کی گئی۔


ڈان نیوز کے مطابق، متاثرہ لڑکی کے والد نے تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ وہ ایک مزدور ہے اور جب وہ معمول کے مطابق اپنے کام  پر تھا تو ان کی بیوی نے  فون کر کے انہیں اطلاع دی کہ انہوں نے جس شخص سے 4 ہزار روپے قرض لئے تھے اس شخص نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ان کی 17 سالہ بیٹی کو اغوا کرلیا ہے۔


ایف آئی آر کے مطابق، اصل ملزم کی جانب سے کہا گیا کہ اگر ان کا قرض واپس کردیا جائے تو وہ ان کی بیٹی کو اسے کے حوالہ کر دیں گے۔ ایف آئی آر میں لڑکی کے والد نےکہا کہ انہوں نے کسی کی مدد سے ملزم کو بذریعہ موبائل فون رقم منتقل کی جس کے بعد انہیں فون پر اپنی بیٹی سے بات کرنے کی اجازت دی گئی۔


انہوں نے کہا کہ فون پر بیٹی نے روتے ہوئے بتایا کہ اصل ملزم، اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسے ایک گھر پر لائے اور بندوق کی نوک پر تینوں نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی جانچ جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


First published: Oct 29, 2018 10:56 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading