ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان نے کہا ’ہم ہندوستان سے بات چیت کے لئے تیار، جواب کا انتظار‘۔

پاکستان نے کہا کہ ہم ہندوستان کےساتھ بات چیت کےلئے تیارہیں، ہم نے انٹرنیشنل کمیونٹی کو بھی اپنے رخ سے واقف کرادیا ہے۔ اب ہندوستان کو جواب دینا ہے۔

  • Share this:
پاکستان نے کہا ’ہم ہندوستان سے بات چیت کے لئے تیار، جواب کا انتظار‘۔
پاکستان کے وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل: فائل فوٹو

پاکستان کے وزارت خارجہ نے جمعرات کو کہا کہ اس کا ملک ہندوستان کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے۔ پاکستان نے کہا کہ اس موضوع پر کیسے آگے بڑھا جائے، اس پر وہ ہندوستان کے ساتھ سرکاری جواب کا انتظار کررہا ہے۔


وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے یہاں ہفتہ واری میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ ’’ہم ہندوستان  کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں، ہم نے انٹرنیشنل کمیونٹی کو بھی اپنے رخ سے واقف کرا دیا ہے۔ اب ہندوستان کو جواب دینا ہے‘‘۔


پاکستان میں ہندوستان کے ہائی کمشنراجے بساریا کے حال کے اس بیان کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے سیاسی کھڑکی کھولے ہیں اور ہندوستان محتاط ہوکرامید سے دیکھ رہا ہے، کو یا د کرتے ہوئے فیصل نے کہا کہ ’’ہم اسی کھڑکی کا استعمال کرنا چاہتے ہیں اور دیکھنا چاہتے ہیں کہ ہم کیسے آگے بڑھ سکتے ہیں‘‘۔


یہ بھی پڑھیں:    پاکستان کی "عمران " حکومت سے ہندوستان کو امید، دہشت گردی سے پاک جنوبی ایشیا کی تعمیرمیں ملے گی مدد

 

انہوں نے کہا کہ ’’ہم طویل وقت سے یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ بات چیت ہی پاکستان اور ہندوستان کے درمیان سبھی زیرالتوا موضوعات کے حل کا واحد راستہ ہے۔ ہم ہندوستان سے جواب کا سرکاری طورپرانتظار کررہے ہیں کہ وہ کیسے آگے بڑھنا چاہتا ہے۔ ہمارا اس پر ایک جیسا رخ رہا ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں:    دہشت گردی کے خلاف لڑائی پر عمران خان نے کہا : دوسروں کی جنگ نہیں لڑے گا پاکستان

 

حال کے واقعات کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے وزیراعظم عمران خان سے بات چیت کی اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی ان کے ہندوستانی ہم منصب کا خط ملا۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات 2016 میں پاکستان واقع دہشت گردانہ تنظیم کے ہندوستان میں حملوں کے بعد  کشیدہ ہوگئے۔ سکھ عقیدت مندوں کے لئے کرتار پور کا دروازہ کھولنے کی پیشکش پرہندوستان کے کسی رسمی جواب کے بارے میں پوچھے جانے پر ترجمان نے کہا کہ ’مجھے اس متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں:    پاکستانی فوجی سربراہ باجوہ نے ایک مرتبہ پھر چھیڑا کشمیر کا راگ ، کہا : سرحد پر بہے خون کا بدلہ لیں گے

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہندوستان- امریکہ  ’ٹوپلس ٹو بات چیت‘ کے بعد جاری مشترکہ بیان میں اس کے خلاف ناقابل یقین باتوں پراعتراض ہے۔ مشترکہ بیان میں ہندوستان اورامریکہ نے پاکستان سے یہ یقینی بنانے کی گزارش کی ہے کہ وہ اپنے کنٹرول کی زمینوں کا استعمال  دیگرممالک پردہشت گردانہ حملہ کرنے کے لئے نہیں ہونے دیں۔

یہ بھی پڑھیں:    پاکستان دہشت گردی ختم کرے تو  ہم بھی " نیرج چوپڑا" کی طرح پیش آئیں گے : بپن راوت

یہ بھی پڑھیں:   میرے پاکستان جانے سے رشتے خراب نہیں مضبوط ہوئے ہیں: نوجوت سنگھ سدھو

 

 
First published: Sep 14, 2018 09:35 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading