ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستانی فوج نے پہلے کرایا آئٹم نمبر ، اب دفاع میں اتری تو یوزرس نے لگادی جم کر کلاس

آئٹم نمبر میں ذومعنی الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے ، جس کو لے کر سوشل میڈیا یوزرس پاکستانی فوج کو اس کی اس حرکت کیلئے کھری کھوٹی سنا رہے ہیں ۔

  • Share this:
پاکستانی فوج نے پہلے کرایا آئٹم نمبر ، اب دفاع میں اتری تو یوزرس نے لگادی جم کر کلاس
پاکستانی فوج نے پہلے کرایا آئٹم نمبر ، اب دفاع میں اتری تو یوزرس نے لگادی جم کر کلاس

پاکستان میں فلم کے ایک آئٹم نمبر کو لے کر ہنگامہ ہورہا ہے ۔ اس آئٹم نمبر میں ذومعنی الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے ، جس کو لے کر سوشل میڈیا یوزرس پاکستانی فوج کو اس کی اس حرکت کیلئے کھری کھوٹی سنا رہے ہیں ۔ تنازع بڑھنے پر فلم میں آئٹم نمبر کرنے والی اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ یہ پاکستانی فوج کا پروجیکٹ ہے ، اس لئے انہوں نے اس میں کام کیا ۔ لیکن اب پاکستانی فوج بھی اس کے دفاع میں اتر گئی ہے ۔

پاکستانی فوج کے ترجمان آصف غفور نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان کی فوج کا دفتر راولپنڈی میں ہے ، اسلام آباد میں نہیں اور نہ ہی فوجی ہیڈ کوارٹر میں ایسا کوئی پروگرام کیا گیا ۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ اس فلم میں اپنے رول کے مطابق آئٹم سانگ ایک ہندوستانی لڑکی کررہی ہے ، آپ کو سچائی جاننے کیلئے فلم دیکھنی ہوگی ۔

آئٹم نمبر میں فحش اور قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے ۔ پاکستانی فوج کے ترجمان کو اس گانا کا دفاع کرنا بھاری پڑگیا ۔ سوشل میڈیا پر یوزرس نے ان کی جم کر کلاس لگا ڈالی ۔ ایک یوزرس نے کہا کہ خواتین کو اشیا کی طرح پیش کرنے کا حب الوطنی سے کیا تعلق ؟ وہیں ایک دوسرے یوزر نے لکھا کہ آخر کار آئی ایس پی آر اس طرح کی تفریح بھی دستیاب کرانے لگا ، وہ دن دور نہیں جب آپ کو فوج کی پریڈ میں آئٹم نمبر ہی نظر آئیں گے ۔
خیال رہے کہ نیلم منیر پاکستان کی ایک مشہور اداکارہ ہیں ۔ پاکستانی فوج اپنے میڈیا ونگ انٹر سروس پبلک ریلیشن یعنی آئی ایس پی آر کے بینر تلے فلم پروڈیوس کرتی ہے ۔ کاف کنگنا اس کی حالیہ فلم ہے ۔ گیت کافی فحش ہے اور اس میں ذومعنی الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے ۔
First published: Oct 31, 2019 09:02 PM IST