உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Brahmos Missile:’برہموس میزائل غلطی‘ معاملے میں پاکستان غیر مطمئن،کہا-ہندوستان کی کارروائی ناکافی

    پاکستان نے ہندوستان کی ’برہموس غلطی‘ پر کہی یہ بات۔ (تصویر: moneycontrol)

    پاکستان نے ہندوستان کی ’برہموس غلطی‘ پر کہی یہ بات۔ (تصویر: moneycontrol)

    Brahmos Missile: پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مارچ کو ہندوستان کے غیر ذمہ دارانہ اقدام نے پورے خطے کے امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔ لیکن دعویٰ کیا کہ پاکستان نے مثالی تحمل کا مظاہرہ کیا.

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi | Jammu and Kashmir | Punjab | Haryana | Madhya Pradesh
    • Share this:
      Brahmos Missile:پاکستان نے 9 مارچ کو حادثاتی طور پر برہموس میزائل گرنے کے واقعہ پر ہندوستان کی کارروائی کو’ناکافی‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے اور اس معاملے میں مشترکہ جانچ کی مانگ کی ہے۔ بتادیں کہ، ہندوستان نے واقعہ کی اعلیٰ سطحی جانچ میں ذمہ دار ہندوستانی فضائیہ کے تین افسر کو برخاست کردیا ہے۔

      پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ملک نے اپنی سرزمین میں سوپرسونک میزائل داغے جانے کے واقعے اور اس کے ذمہ دار تین افسران کی خدمات ختم کرنے کے ہندوستان کے اعلان کے بارے میں پڑھا ہے۔ لیکن اس نے کہا کہ پاکستان اس غیر ذمہ دارانہ کیس کو ہندوستان کی طرف سے بند کرنے کو یکسر مسترد کرتا ہے اور مشترکہ تحقیقات کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے۔

      پاکستان نے کہا، حادثے کے بعد ہندوستان کی جانب سے اٹھائے گئے قدم اور اس کے بعد نکلے نتیجے اور مبینہ ’کورٹ آف انکوائری‘ کی جانب سے دی گئی سزا امید کے مطابق پوری طرح سے اطمینان بخش اور مناسب نہیں ہے۔ اس نے الزام لگایا کہ ہندوستان نے پاکستان کے سوالوں کا جواب بھی نہیں دیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      IS دہشت گرد سے پوچھ۔گچھ کیلئے ہندستانی تحقیقاتی ٹیم ماسکو روانہ

      یہ بھی پڑھیں:
      UAEہندستان سے 50 ہزار سیٹیں بڑھانے کی رکھی ڈیمانڈ، مسلسل بنا رہا دباؤ: جانئے پورا معاملہ

      جشن میں ڈوبا تھا فلسطینی کنبہ، منگیتر کےانتظار میں فون لگاتی رہ گئی دلہن، تبھی ہواکچھ ایسا

      تحمل برتنے کا دعویٰ
      پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مارچ کو ہندوستان کے غیر ذمہ دارانہ اقدام نے پورے خطے کے امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔ لیکن دعویٰ کیا کہ پاکستان نے مثالی تحمل کا مظاہرہ کیا، جو اس کی نظامی پختگی اور ایک ذمہ دار جوہری ہتھیاروں سے لیس ملک کے طور پر امن کے لیے اس کے عزم کا ثبوت ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: