ہوم » نیوز » عالمی منظر

وزیر خارجہ کے بعد اب پاکستان کے وزیر صحت بھی پائے گئےکورونا پازیٹیو

پاکستان (Pakistan) میں کورونا انفیکشن (Coronavirus) نے قہر برپا کیا ہوا ہے، یہاں تک کہ عمران خان حکومت کے وزیر بھی اب اس سے بچ نہیں پا رہے رہیں۔ پاکستان کے وزیر صحت اور خصوصی مشیر ڈاکٹر ظفر مرزا (Dr Zafar Mirza) نے بھی پیرکو بتایا کہ وہ کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔

  • Share this:
وزیر خارجہ کے بعد اب پاکستان کے وزیر صحت بھی پائے گئےکورونا پازیٹیو
وزیر خارجہ کے بعد اب پاکستان کے وزیر صحت بھی پائے گئے کورونا پازیٹیو

اسلام آباد: پاکستان (Pakistan) میں کورونا انفیکشن (Coronavirus) نے قہر برپا کیا ہوا ہے، یہاں تک کہ عمران خان حکومت کے وزیر بھی اب اس سے بچ نہیں پا رہے رہیں۔ پاکستان کے وزیر صحت اور خصوصی مشیر ڈاکٹر ظفر مرزا (Dr Zafar Mirza) نے بھی پیرکو بتایا کہ وہ کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ ظفر مرزا نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ان میں کورونا کے علامات بے حد کم ہیں اور وہ اب 15 دنوں کے لئے سیلف آئیسولیشن میں جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔


ڈاکٹر ظفر نے ٹوئٹ کرکے کہا- ’میں کووڈ-19 پازیٹیو پایا گیا ہوں۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر میں نے خود اپنے گھر پر آئیسولیٹ کرلیا ہے اور مکمل احتیاط کر رہا ہوں۔ برائے مہربانی میرے لئے بھی دعائیں کریں۔ مجھ میں فی الحال بے حد کم علامات نظر آئے ہیں۔ ساتھیوں، اچھا کام جاری رکھیں، آپ بہت بڑی تبدیلی میں اہم کردار نبھا رہے ہیں، مجھے آپ سب پر فخر ہے۔




وزیر خارجہ بھی پائے گئے پازیٹیو

اس سے پہلے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ہفتہ کو راولپنڈی کے ایک فوجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ایک دن پہلے وہ کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے اور خود علٰیحدگی اختیار کرلی تھی۔ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ جمعہ کو بتایا تھا کہ ان کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ پاکستان میں جان لیوا انفیکشن کی چپیٹ میں آنے والے عوامی نمائندوں کی طویل فہرست میں ان کا نام بھی شام ہوگیا۔

انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا، ’میرے کووڈ-19 سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اللہ کے رحم وکرم سے میں مضبوط اور توانائی بخش محسوس کرتا ہوں۔ میں گھر سے ہی اپنے کام کرنا جاری رکھوں گا۔ برائے مہربانی، دعاوں میں یاد رکھنا’۔ جیو نیوز ذرائع کے حوالے سے ہفتہ کو کہا کہ شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پاکستان میں کئی وزیر اور لیڈر کورونا وائرس کی چیپٹ میں آچکے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 06, 2020 02:56 PM IST