உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان میں روٹی۔کھانا ہوا مہنگا، گیہوں و آٹے کی قیمتوں میں 10 سے20 فیصد اضافہ

    شدید سیلاب کی وجہ سے جو کچھ ہوا، اب مہنگائی نے بھی کمر توڑ دی ہے۔ ملک میں جاری مہنگائی کے درمیان گیہوں اور آٹے کی قیمتوں میں 10 سے 20 فیصد تک اضافے کی خبر ہے۔

    شدید سیلاب کی وجہ سے جو کچھ ہوا، اب مہنگائی نے بھی کمر توڑ دی ہے۔ ملک میں جاری مہنگائی کے درمیان گیہوں اور آٹے کی قیمتوں میں 10 سے 20 فیصد تک اضافے کی خبر ہے۔

    شدید سیلاب کی وجہ سے جو کچھ ہوا، اب مہنگائی نے بھی کمر توڑ دی ہے۔ ملک میں جاری مہنگائی کے درمیان گیہوں اور آٹے کی قیمتوں میں 10 سے 20 فیصد تک اضافے کی خبر ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, IndiaPakistanPakistanPakistan
    • Share this:
      اسلام آباد۔ پاکستان ان دنوں چوطرفہ مار کا سامنا کر رہا ہے۔ شدید سیلاب کی وجہ سے جو کچھ ہوا، اب مہنگائی نے بھی کمر توڑ دی ہے۔ ملک میں جاری مہنگائی کے درمیان گیہوں اور آٹے کی قیمتوں میں 10 سے 20 فیصد تک اضافے کی خبر ہے۔ ایکسپریس ٹریبیون کی ایک رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں فصل کی بوائی میں ممکنہ تاخیر کے باعث گندم اور آٹے کی قیمتوں میں 10 سے 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان حکومت کی جانب سے غذائی اناج کی امدادی قیمت دوگنی کر دی گئی ہے۔

      کراچی میں آٹا 125 روپے فی کلو ہو رہا ہے فروخت ۔
      رپورٹ میں لوگوں اور گروسری فروشوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چند دنوں میں کراچی میں گندم کے آٹے کی قیمت 20 سے 25 پاکستانی روپے فی کلو سے بڑھ کر 120 سے 125 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ اے این آئی کے مطابق جمعہ کو پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 15 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں گندم کے آٹے کی قیمت میں 7.51 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ جس کی وجہ سے قیمت بڑھ کر 106.38 روپے فی کلو ہوگئی۔ جو پہلے 98.95 PKR تھا۔

      پاکستان میں 100 روپئے لیٹر فروخت ہو رہا ہے آٹا! عمران خان یہ کیا بول گئے؟ ویڈیو ہوا وائرل


      چین میں بھیانک سڑک حادثہ، ایکسپریس۔وے پر بس پلٹنے سے 27 افراد کی دردناک موت


      ہائی وے پر پلٹ گیا بڑا ٹرک، گاڑی میں سے باہر گر گئی ایسی چیزیں جسےدیکھ کر شرمندہ ہوگئے لوگ

      تین ماہ میں گیہوں کی قیمت میں 30 فیصد کا اضافہ
      اسی طرح گندم (اناج) کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 14 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے جو کہ گزشتہ ہفتے 77.42 روپے فی کلوگرام سے بڑھ کر 88 روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے۔ ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق اسماعیل اقبال سکیورٹی ہیڈ آف ریسرچ فہد رؤف نے کہا ہے کہ تین ماہ میں گندم کی قیمت میں 30 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: