پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ہوئے بے بس ! اب ان کے خود کے لوگ ہی پاکستان کو کررہے ہیں کنگال

گزشتہ 20 سال سے پاکستانیوں نے ہر سال 6 ارب ڈالر یعنی تقریبا 42600 کروڑ روپے بیرون ممالک میں غیر قانونی طور سے بھیجا ہے ۔

Oct 12, 2019 11:40 PM IST | Updated on: Oct 12, 2019 11:40 PM IST
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ہوئے بے بس ! اب ان کے خود کے لوگ ہی پاکستان کو کررہے ہیں کنگال

خود کے لوگوں نے دیا عمران خان کو دھوکہ ! پاکستان کو ہوا 42600 کروڑ روپے کا نقصان

پاکستان کی مالی تنگ حالی سے پوری دنیا واقف ہے ۔ ایک طرف پاکستان چین ، یو اے ای سمیت بین الاقوامی تنظیموں سے مسلسل قرض لے رہا ہے ۔ وہیں دوسری طرف پاکستانی عوام تیزی سے ملک کا پیسہ بیرون ممالک لے جارہے ہیں ۔ پاکستانی اخبار دی ڈان نے اپنی ایک رپورٹ میں ایک سینئر اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ 20 سال سے پاکستانیوں نے ہر سال 6 ارب ڈالر یعنی تقریبا 42600 کروڑ روپے بیرون ممالک میں غیر قانونی طور سے بھیجا ہے ۔ گزشتہ سال پاکستان سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران پتہ چلا تھا کہ مالی سال 2016-17 کے دوران پاکستان سے 15 ارب ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ممالک میں بھیجا گیا ہے۔

دراصل پاکستان کے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے چیئرمین نے اس بارے میں جانکاری دی ہے ۔ پاکستانی سپریم کورٹ میں بھی اس معاملہ پر کیس چل رہا ہے ۔ خاص بات ہے یہ ہے کہ حال ہی میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے پاکستان نے چھ ارب ڈالر کا قرض مانگا تھا ۔

Loading...

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان ملک کے عوام پر انکم ٹیکس بڑھانے سے لے کر سیلس ٹیکس میں اضافہ سے معیشت کی حالت سدھارنے کا لگاتار کوشش کررہے ہیں ۔ اب اسی سلسلہ میں عمران خان حکومت دئبی میں رہنے والے پاکستانیوں کی طرف رخ کررہی ہے ۔ جمعہ کو پاکستان کے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے چیئیرمین نے اعلان کیا ہے ۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ہمیں یہ بتانے میں خوشی ہورہی ہے کہ گزشتہ 9 اور 10 اکتوبر کو دبئی میں افسران کے ساتھ معلومات تبادلہ کرنے پر اتفاق ہوا ہے ۔ دبئی میں جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی تفصیلات دبئی لینڈ اتھاریٹی ہم سے شیئر کرے گی ۔ موجودہ وقت میں فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے چیئرمین پر چالو مالیہ سال میں ٹیکس ہدف کو پورا کرنے کا دباو ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ٹیکس چوری سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے میں مصروف ہیں ۔

Loading...