உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pakistan: مصیبتوں میں پھنسے عمران، الیکشن کمیشن نے فارین فنڈنگ کے ڈاکیومنٹ عام کرنے کا دیا حکم، اپوزیشن نے کیا ’حملہ‘

    پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے خلاف بڑھی مصیبتیں۔

    پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے خلاف بڑھی مصیبتیں۔

    پی ایم ایل این کی نائب صدر مریم نواز(Maryam Nawaz)نے کہا کہ عمران خان نے نہ صرف چوری کی اور چھپ گئے، بلکہ لوگوں کے پیسے بھی لوٹے۔

    • Share this:
      اسلام آباد: پاکستان کے الیکشن کمیشن (ECP)نے برسراقتدار پاکستان تحریک انصاف (Pakistan Tehreek e Insaf) کے خلاف فارین فنڈنگ کیس (Pakistan Foreign Funding Case) سے جڑے اہم دستاویز عام کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ قدم وزیراعظم عمران خان (Imran Khan) کے لئے کئی مصیبتیں کھڑی کرسکتا ہے۔ میڈیا میں آئی ایک خبر میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔ ای سی پی کی جانچ کمیٹی کی جانب سے اس مہینے کی شروعات میں جاری ایک رپورٹ کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف (PTI) نے غیر ملکی شہریوں، کمپنیوں سے حاصل ہوئے پیسوں کو کم کر کے بتایا ہے اوربینک اکاونٹ کو بھی راز میں رکھا ہے۔

      اس میں کہا گیا ہے کہ برسراقتدار پارٹی نے مالی سال 2009-10 سے مالی سال 2012-13 کے دوران چار سال کی مدت میں 31.2 کروڑ روپے کم کر کے بتائے ہیں۔ سال بہ سال کی تفصیل سے پتہ چلتا ہے صرف مالی سال 2012-13 میں ہی 14.5 کروڑ سے زیادہ کی رقم کو کم کر کے بتایا۔ ’ڈان‘ اخبار کی خبر کے مطابق، یہ دستاویز اس جانچ کمیٹی کی رپورٹ کا حصہ تھے، لیکن رپورٹ کے ساتھ جاری نہیں کیے گئے تھے۔

      درخواست گزار کو رپورٹ دینی ہوگی
      چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) سکندر سلطان رضا نے منگل کو تب حکم جاری کیا، جب درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ رپورٹ کے کچھ اہم حصوں کو خفیہ رکھا گیا ہے اور اُن کے موکل کو اُن تک پہنچ نہیں دی جارہی ہے۔ خبر کے مطابق، سی ای سی نے حکم دیا ہے کہ رپورٹ کے کسی بھی حصے کو مخفی نہیں رکھا جانا چاہیے اور پوری رپورٹ درخواست گزار کو مہیا کرائی جانی چاہیے۔

      اپوزیشن پارٹیوں نے کی شدید تنقید
      اس میں کہا گیا ہے کہ ای سی پی نے دستاویز کو عام نہیں کیا تھا کیونکہ پی ڈی آئی نے اس معاملے میں برسراقتدار پارٹی کے بانی رکن اور درخواست گزار اکبر ایس بابر کے ساتھ دستاویزوں کو شیئر کرنے پر اعتراض ظاہر کیا تھا۔ پاکستان کے اپوزیشن پارٹیوں (Pakistan Opposition Parties) نے اس خلاصے کے بعد برسراقتدار پارٹی پر جم کر تنقید کی ہے۔

      پاکستان مسلم لیگ این، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی پی ایم عمران خان کو چور قرار دیا ہے۔ پی ایم ایل این کی نائب صدر مریم نواز(Maryam Nawaz)نے کہا کہ عمران خان نے نہ صرف چوری کی اور چھپ گئے، بلکہ لوگوں کے پیسے بھی لوٹے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: