ہوم » نیوز » عالمی منظر

لشکر حمایت یافتہ سیاسی جماعت کو رجسٹر کرنے سے الیکشن کمیشن کا انکار

اسلام آباد۔ پاکستان کے الیکشن کمیشن نے دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ حمایت یافتہ نئی سیاسی جماعت کے الیکشن لڑنے پرروک لگا دی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 12, 2017 12:26 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
لشکر حمایت یافتہ سیاسی جماعت کو رجسٹر کرنے سے الیکشن کمیشن کا انکار
جماعت الدعوة سربراہ حافظ سعید: فائل فوٹو

اسلام آباد۔ پاکستان کے الیکشن کمیشن نے دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ حمایت یافتہ نئی سیاسی جماعت کے الیکشن لڑنے پرروک لگا دی ہے۔ کمیشن کے ترجمان ہارون خان نے  یہاں بتایا کہ چار رکنی پینل نے لشکرحمایت یافتہ نئی سیاسی جماعت ملی مسلم لیگ(ایم ایم ایل) کو رجسٹر کرنے سے انکار کردیا۔ مسٹر خان نے بتایا کہ کمیشن کے سربراہ محمد رضاخان نے اس معاملے کی آخری سماعت کے دوران ایم ایم ایل کے وکیل سے کہا کہ ان کی پارٹی دہشت گرد گروپوں سے وابستگی رکھتی ہے جس کی وجہ سے وہ ان کی پارٹی کو رجسٹر نہیں کر سکتے۔


ترجمان نے بتایا کہ کمیشن نے اندرونی وزارت کی سفارشات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایم ایم ایل کی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے وابستگی ہے۔ لشکر پر 2008میں ممبئی بم حملوں میں شامل ہونے کا الزام ہے جس میں 166لوگ مارے گئے تھے۔


First published: Oct 12, 2017 12:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading