عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے بڑی راحت، مل گئی 14 دن کی ضمانت، پاکستان میں نافذ ہو سکتی ہے ایمرجنسی

Youtube Video

عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں بڑی راحت دیتے ہوئے 14 روز کے لیے ضمانت دے دی ہے۔ ادھر خبر ہے کہ کابینہ کی سفارش پر بحث جاری ہے اور شہباز حکومت ملک میں ایمرجنسی نافذ کر سکتی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pakistan
  • Share this:
    اسلام آباد: اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعے کو عمران خان کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 17 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں بڑی راحت دیتے ہوئے 14 روز کے لیے ضمانت دے دی ہے۔ ادھر خبر ہے کہ کابینہ کی سفارش پر بحث جاری ہے اور شہباز حکومت ملک میں ایمرجنسی نافذ کر سکتی ہے۔ اس سے قبل ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم کے خلاف فوجداری کارروائی پر روک لگا دی تھی۔ وہ القادر ٹرسٹ کیس میں پیشگی ضمانت کے لیے سخت سکیورٹی کے درمیان آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔ عدالت کے احاطے کے اندر اور باہر سیکڑوں مسلح پولیس اہلکار اور نیم فوجی دستے تعینات تھے۔

    پاکستان میں لگ سکتی ہے ایمرجنسی

    پاکستان کی کابینہ نے ملک میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرنے کی سفارش کی ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کوئی اعلان کر سکتے ہیں۔

    'یہ بھی تو عوام کا پیسہ ہے'، فوج کے افسر کے گھر سے پالتو مور اٹھا لے گیا عمران خان کا حامی

    کراچی اسلام آباد میں مظاہرے کی کال، انٹرنیٹ معطل، اپنے شہریوں کیلئے امریکی اور کناڈا کے سفارتخانوں کی جانب سے ایڈوائزری جاری

    عمران خان دوبارہ گرفتار ہو سکتے ہیں، دیگر مقدمات میں بھی ضمانت کی ضرورت
    پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جمعہ کو دیگر مقدمات میں ضمانت نہ ہونے کی صورت میں انہیں دوبارہ گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان کی خبر رساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ نے ایک مقدمے میں ضمانت دے دی ہے، تاہم دیگر مقدمات ابھی زیر التوا ہیں۔



    اسلام آباد ہائی کورٹ کے خصوصی بینچ نے جمعہ کو بدعنوانی معاملے میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی تھی۔ سخت سکیورٹی کے درمیان، خان مقامی وقت کے مطابق صبح 11.30 بجے عدالت پہنچے تھے اور بائیو میٹرک شناختی عمل اور دیگر رسمی کارروائیاں مکمل کیں۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس سمن رفعت امتیاز پر مشتمل خصوصی بینچ نے سابق وزیراعظم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ میڈیا نے بتایا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر سماعت میں تقریباً دو گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: