'یہ بھی تو عوام کا پیسہ ہے'، فوج کے افسر کے گھر سے پالتو مور اٹھا لے گیا عمران خان کا حامی

لاہور کے کور کمانڈر ہاؤس میں مظاہرین توڑ پھوڑ کے ساتھ لوٹ مار بھی کی اور لوگ چیزیں اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ ایک شخص کور کمانڈر ہاؤس میں رکھا مور بھی اٹھا لایا۔

لاہور کے کور کمانڈر ہاؤس میں مظاہرین توڑ پھوڑ کے ساتھ لوٹ مار بھی کی اور لوگ چیزیں اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ ایک شخص کور کمانڈر ہاؤس میں رکھا مور بھی اٹھا لایا۔

لاہور کے کور کمانڈر ہاؤس میں مظاہرین توڑ پھوڑ کے ساتھ لوٹ مار بھی کی اور لوگ چیزیں اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ ایک شخص کور کمانڈر ہاؤس میں رکھا مور بھی اٹھا لایا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pakistan
  • Share this:
    اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان (Imran Khan) کے حامیوں نے منگل کو اپنے قائد کی گرفتاری کے بعد لاہور میں کور کمانڈر کے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور لوٹ پاٹ کی۔ کئی مظاہرین گھر کے اندر رکھے مور اٹھا لے گئے۔ وائس آف امریکہ (VOA) اردو کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک شخص کو مور پکڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ یہ مور شہریوں کے پیسوں سے خریدا گیا ہے۔ مظاہرین نے عمارت پر پتھراؤ بھی کیا، گھر کے اندر سے سامان نکال کر جلا دیا۔

    پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو پاک رینجرس نے منگل کو عدالت کے احاطہ سے ہی گرفتار کرلیا اور انہیں بدھ کو نیب عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ معاملہ میں گرفتار کیا گیا ہے، جس کیلئے نیب نے انہیں کئی مرتبہ طلب کیا تھا ۔ وہیں عمران خان کی گرفتاری کے معاملہ کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پاکستان رینجرس کی کارروائی کو صحیح قرار دیا ہے ۔


    پاکستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی گرفتاری کا نوٹس لیا تھا اور کیس پر فوری سماعت کی تھی۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو بعد میں سنا دیا گیا اور عمران خان کی گرفتاری قانونی کے مطابق قرار دے دی گئی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ عدالت نے رجسٹرار ہائی کورٹ کو ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دیا ہے اور داخلہ سکریٹری اور اسلام آباد کے آئی جی کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردئے گئے ہیں۔





    احتجاجی ہجوم میں سے کچھ نے کور کمانڈر کے گھر کے باہر سکیورٹی اہلکاروں کو بھی ہراساں کیا۔ دریں اثنا، عمران خان کی پارٹی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں حامیوں کی بڑی تعداد ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر مارچ کرتی نظر آرہی ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: