ہوم » نیوز » عالمی منظر

نواز شریف جیل سے رہا ہو کر گھر پہنچے، کنبہ کے ارکان اور حامیوں نے کیا خیرمقدم

بیمار چل رہے نواز شریف کو منگل کو سپریم کورٹ نے چھ ہفتہ کی ضمانت دی تھی۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 27, 2019 01:25 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نواز شریف جیل سے رہا ہو کر گھر پہنچے، کنبہ کے ارکان اور حامیوں نے کیا خیرمقدم
نواز شریف : فائل فوٹو

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل -ن) کے سربراہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہونے کے بعد اپنے گھر جٹي عمرہ پہنچے۔ نواز شریف کا ان کے خاندان کے ارکان اور حامیوں نے گرم جوشی سے استقبال کیا۔


بیمار چل رہے نواز شریف کو منگل کو سپریم کورٹ نے چھ ہفتہ کی ضمانت دی تھی۔ گھر پہنچنے پر نواز کا ان کی والدہ ، بیٹی مریم اور بھائی شہباز شریف کے علاوہ خاندان کے دوسرے ارکان نے خیر مقدم کیا۔ انہیں منگل کی رات کو ہی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا تھا۔


سابق وزیر اعظم کو العزیزیہ بدعنوانی کیس میں جیل ہوئی تھی۔ رہائی کے وقت جیل کے باہر بڑی تعداد میں نواز شریف کے پرستار اور حامی موجود تھے ۔ ان کے جیل سے باہر آنے پر پھول برسا كر خیر مقدم کیا گیا۔ کوٹ لکھپت جیل سے آدھے گھنٹے کا سفر طے کر کےنواز شریف جٹي عمرہ پہنچے۔ گھر پہنچنے پر بیٹی مریم نے ان کا استقبال کیا جبکہ ان کی والدہ نے ان کی آمد پر دعا کی۔

First published: Mar 27, 2019 01:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading