ہوم » نیوز » عالمی منظر

دفعہ 370 اور35 اے ہٹانے پربوکھلایا پاکستان، ہندوستان سے سفارتی اورتجارتی تعلقات منقطع کرلئے

پاکستان کے انگریزی اخبار ڈان کے مطابق میٹنگ میں نئی دہلی سے پاکستان کے سفیرکوواپس بلانےاورہندوستانی سفیرکو نکالنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

  • Share this:
دفعہ 370 اور35 اے ہٹانے پربوکھلایا پاکستان، ہندوستان سے سفارتی اورتجارتی تعلقات منقطع کرلئے
پاکستان کی جیل سے 17 برس بعد غلام فرید کی وطن واپسی

جموں وکشمیرسے دفعہ 370 اوردفعہ 35 اے ہٹائےجانے کے بعد بوکھلائے پاکستان نے ہندوستان کےساتھ ڈپلومیٹک تعلقات میں منقطع کرلئے ہیں۔ اتنا ہی نہیں پاکستان نے ہندوستان کےساتھ دوطرفہ تجارتی رشتے منقطع کرلئے۔ پاکستان کےانگریزی اخبار'ڈان' کی ویب سائٹ کے مطابق قومی سیکورٹی کمیٹی (این ایس سی) نےبدھ کوپاکستان کے ڈپلومیٹک تعلقات کوختم کرنےاورہندوستان کے ساتھ سبھی دو طرفہ تجارتی تعلقات ختم کرنےکا 'سنکلپ' لیتے ہوئےکشمیرسے متعلق تعلقات میں حالیہ پیش رفت کے پیش نظرکئی بڑے فیصلےلئے۔


ڈان کے مطابق میٹنگ میں نئی دہلی سے پاکستان کےسفیرکوواپس بلانے اورہندوستانی سفیرکوملک بدرکرنے کا بھی فیصلہ لیا گیا۔ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آروائی نیوزکوبتایا 'ہمارے سفیراب نئی دہلی میں نہیں رہیں گے اوریہاں سے ان کے سفیروں کوبھی واپس بھیجا جائےگا'۔


میٹنگ میں پاکستان نے لیا یہ فیصلہ


ڈان کےمطابق پاکستان کےوزیراعظم عمران خان کی صدارت میں اعلیٰ سیکورٹی اداروں کی میٹنگ کشمیرکےخصوصی درجہ سے متعلق ہندوستان کےفیصلے کےمد نظرحالات کے جائزہ کےلئےمنعقد کی گئی تھی۔ ڈان کے مطابق میٹنگ میں پاکستان- ہندوستان  دوطرفہ نظام کا جائزہ لینے، اقوام متحدہ میں اس معاملےکولےجانےکا بھی فیصلہ لیا گیا۔ میٹنگ کے بعد جاری ایک بیان میں کہا گیا 'وزیراعظم (پاکستان کے وزیراعظم عمران خان) نےحکم دیا کہ ہندوستانی نسل پرست حکومت اورحقوق انسانی کی خلاف ورزی کواجاگرکرنےکے لئے سبھی سفارتی چینلزکوسرگرم کیا جائے'۔

Untitled-1-4

عمران خان کے وزیرنے کہی تھی یہ بات

عمران خان حکومت میں سائنس اورٹکنالوجی کے وزیرفواد چودھری نےکہا تھا کہ اگر ہندوستان، ہم سے (پاکستان) سےبات چیت کرنے میں دلچسپی نہیں رکھ رہا ہے توان کا سفیریہاں کیوں ہے؟ فواد چودھری نےکہا کہ 'میں اپنےوزیرخارجہ سے گزارش کرتا ہوں کہ اگرہندوستان ہم سے بات چیت کرنے میں دلچسپی نہیں رکھ رہا ہے توان کا سفیریہاں کیوں ہے'؟ فواد چودھری یہیں نہیں رکے، انہوں نے ہندوستان سے سفارتی تعلقات منقطع کرلینے تک کی بات بھی کہی۔ فواد نےکہا کہ ہمیں ان سے سفارتی تعلقات بھی توڑلینے چاہئے۔ یہاں (پاکستان) میں ان کے (ہندوستان) سفیراوروہاں (ہندوستان) میں ہمارے سفیرکیوں ہیں؟
First published: Aug 07, 2019 08:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading