ہوم » نیوز » عالمی منظر

حافظ سعید کی حراست کی مدت بڑھی

لاہور (پاکستان)۔ پاکستانی حکومت نے ہندوستان کی اقتصادی دارالحکومت ممبئی پر 2008 میں ہونے والے حملوں کے اہم ملزم حافظ سعید کی حراست کی مدت تین ماہ اور بڑھا دی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 02, 2017 05:51 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
حافظ سعید کی حراست کی مدت بڑھی
حافظ سعید ۔ فوٹو : رائٹرز

لاہور (پاکستان)۔  پاکستانی حکومت نے ہندوستان کی اقتصادی دارالحکومت ممبئی پر 2008 میں ہونے والے حملوں کے اہم ملزم حافظ سعید کی حراست کی مدت تین ماہ اور بڑھا دی ہے۔ پاکستانی حکام نے اس کی اطلاع دی ہے۔ سعید کو پاکستان میں آزادانہ طور پر رہنے کے کئی سالوں بعد جنوری میں نظربند کیا گیا تھا۔ صوبائی پنجاب حکومت کے ایک ترجمان ملک محمد احمد خان نے کہا کہ علاقائی انتظامیہ نے کل سعید کی پابندیوں کو بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن اس کے بڑھانے کی وجہ واضح نہیں ہے۔


انہوں نے کہا، ’’حافظ سعید کی حراست کی مدت اتوار کی رات ختم ہو گئی تھی اور اس کی مدت تین ماہ اور بڑھا دی گئی ہے‘‘۔ غور طلب ہے کہ سعید کا آزاد رہنا امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں تلخی آنے کا اہم مسئلہ بن گیا تھا۔ امریکہ نے جماعت الدعوة کے سربراہ سعید کی گرفتاری کو لے کر ایک کروڑ ڈالر کی پیشکش کی تھی۔

First published: May 02, 2017 05:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading