ہوم » نیوز » عالمی منظر

فیس بک لائیو کے دوران "بلی" بن گیا پاکستان کا یہ وزیر ، سوشل میڈیا پر جم کر اڑ رہا مذاق

خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی اور ان کے ساتھی پریس کانفرنس کے دوران فیس بک لائیو میں غلطی سے کیٹ فلٹر لگ جانے کی وجہ سے بلی جیسے نظر آنے لگے ۔

  • Share this:
فیس بک لائیو کے دوران
فیس بک لائیو کے دوران بلی بن گیا پاکستان کا یہ وزیر

فیس بک لائیو اسٹریمنگ کرنے کے دوران یوزرس کو کئی احتیاط برتنی پڑتی ہیں ۔ خاص کر جب آپ عوام میں اپنی بات لائیو رکھ رہے ہوں ۔ پاکستان کے خیبر پختونخوا کے ایک وزیر نے پریس کانفرنس کے دوران کچھ ایسی ہی لاپروائی کردی ، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اب ان کا جم کر مذاق بنایا جارہا ہے ۔


در اصل خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی اور ان کے ساتھی پریس کانفرنس کے دوران فیس بک لائیو میں غلطی سے کیٹ فلٹر لگ جانے کی وجہ سے بلی جیسے نظر آنے لگے ۔ بلی کے کان اور مونچھ لگی وزرا کی تصویریں اور ویڈیوز کافی وائرل ہورہی ہیں ۔



پریس کانفرنس کے دوران یوسف زئی اسمبلی کے حال ہی میں کئے گئے فیصلوں کی بات کررہے تھے ، لیکن غلطی سے کیٹ فلٹر لگ جانے کی وجہ سے اب انٹرنیٹ پر کافی ٹرول ہورہے ہیں ۔ ٹویٹر پر ایک یوزر نے یوسف زئی کے بارے میں کہا کہ وہ بلی کے کان والی تصویر کے ساتھ کافی اچھے نظر آرہے ہیں ۔
First published: Jun 15, 2019 06:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading