اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر کھڑی تھی پولیس، دیکھتے ہی بھاگ پڑے عمران خان کے قریبی فواد چودھری، دیکھئے ویڈیو

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر کھڑی تھی پولیس، دیکھتے ہی بھاگ پڑے فواد چودھری، دیکھئے ویڈیو ۔ تصویر : Video Grab

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر کھڑی تھی پولیس، دیکھتے ہی بھاگ پڑے فواد چودھری، دیکھئے ویڈیو ۔ تصویر : Video Grab

Pakistan News: پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد میں ہائی کورٹ کے احاطہ کے باہر منگل کو ایک مرتبہ پھر کافی گہماگہمی نظر آئی ۔ یہاں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر فواد چودھری تیزی سے کورٹ کے احاطہ میں بھاگتے ہوئے نظر آئے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pakistan
  • Share this:
    اسلام آباد: پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد میں ہائی کورٹ کے احاطہ کے باہر منگل کو ایک مرتبہ پھر کافی گہماگہمی نظر آئی ۔ یہاں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر فواد چودھری تیزی سے کورٹ کے احاطہ میں بھاگتے ہوئے نظر آئے۔ دراصل اسلام آباد پولیس نے فواد چودھری سمیت پی ٹی آئی کے دیگر لیڈروں کو 'امن میں خلل ڈالنے کی ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت آگ زنی اور پرتشدد احجاج کو اکسانے' کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔ اس معاملہ میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے منگل کو انہیں ضمانت دیدی تھی ۔

    ہائی کورٹ سے راحت ملنے کے بعد فواد چودھری کورٹ کے احاطہ سے باہر نکلے اور اپنی گاڑی میں بیٹھ گئے ۔ حالانکہ وہاں باہر ہی پولیس کھڑی تھی، جو تیزی سے ان کی طرف بڑھتی نظر آئی ۔ یہ دیکھ کر فواد چودھری نے فورا گاڑی کا دروازہ کھولا اور پھر تیزی سے بھاگتے ہوئے کورٹ کے احاطہ کے اندر گھس گئے ۔


    ڈان نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق پولیس فواد چودھری کو ایک دیگر معاملہ میں گرفتار کرنے کیلئے پہنچی تھی، لیکن پی ٹی آئی لیڈر کو اس کی خبر ہوگئی اور وہ وہاں فورا کورٹ کے اندر بھاگ گئے ۔ سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے کورٹ کے اندر بھاگتے ہوئے فواد چودھری کا ویڈیو شیئر کیا ہے۔


    ادھر ان کی پارٹی پی ٹیآئی نے بھی ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں فواد چودھری کو وکیلوں کے ذریعہ ہائی کورٹ کے اندر لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ پی ٹی آئی نے اس ٹویٹ میں دعوی کیا : سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فواد چودھری کو پہلے ضمانت کے باوجود سپریم کورٹ کے احاطے سے بغیر کسی وارنٹ کے اغوا کیا گیا اور اب انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے باوجود ایک مرتبہ پھر اغوا کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

    یہ بھی پڑھئے: عمران خان نے رہائی کے بعد اپنی تقریر میں فوجی سربراہ کو دی گالی؟ جانئے وائرل ویڈیو کی سچائی


    یہ بھی پڑھئے: 'عمران خان کو سرعام دی جائے پھانسی'، پاکستان کی پارلیمنٹ میں کیا گیا مطالبہ ، چیف جسٹس پر بھی کارروائی کی تیاری



    بتادیں کہ اس سے پہلے نو مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ احاطہ سے پاکستان رینجرس کے ذریعہ عمران خان کو گرفتار کئے جانے کے بعد ملک کے کئی حصوں میں تشدد اور احتجاج شروع ہوگئے تھے ۔ پی ٹی آئی حامیوں کے ان احتجاج میں کئی لوگوں کی موت ہوگئی تھی ۔ اس کےعلاوہ فوج اور سرکاری املاک کو بھی کافی پہنچا تھا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: