உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pakistan : عمران خان سرکار کے تختہ پلٹ کا اندیشہ ، فوج اٹھاسکتی ہے یہ بڑا قدم

    Pakistan : عمران خان سرکار کے تختہ پلٹ کا اندیشہ ، فوج اٹھاسکتی ہے یہ بڑا قدم

    Pakistan : عمران خان سرکار کے تختہ پلٹ کا اندیشہ ، فوج اٹھاسکتی ہے یہ بڑا قدم

    وزیراعظم عمران خان (PM Imran Khan) اور ان کی حکومت پاکستان (pakistan) میں مشکل میں ہے ۔ اس بات کا اندیشہ ہے کہ فوج حکومت کا تختہ پلٹ سکتی ہے ۔ ساتھ ہی عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدار سے بے دخل ہونے پر وہ زیادہ خطرناک ہوں گے ۔

    • Share this:
      اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان (PM Imran Khan)  اور ان کی حکومت پاکستان (pakistan) میں مشکل میں ہے ۔ اس بات کا اندیشہ ہے کہ فوج حکومت کا تختہ پلٹ سکتی ہے ۔ ساتھ ہی عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدار سے بے دخل ہونے پر وہ زیادہ خطرناک ہوں گے ۔ ادھر بدھ کو پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمران خان سے ملاقات کی ۔ ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی اور سرکاری بیان میں بتایا گیا کہ اس ملاقات میں پاکستانی فوج سے متعلق کاروباری امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، لیکن اس کی تفصیلات نہیں دی گئی ہیں ۔

      پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعظم عمران خان کی ملاقات کے بعد اب ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ پاکستانی فوج ایک بار پھر تختہ پلٹ جیسا بڑا قدم اٹھا سکتی ہے۔ کرپشن کی روک تھام میں بری طرح ناکام ثابت ہونے والی عمران خان کی حکومت اپنے بدترین دور سے گزر رہی ہے۔ اس وقت پاکستان کی اپوزیشن جماعتیں حکومت پر شدید حملے کر رہی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان کی حکومت کرپشن پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے بعد ہوئی ہے ۔

      اس رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں کرپشن کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ اینٹی کرپشن واچ ڈاگ کی 2021 کی رپورٹ میں ملک 16 درجے گر کر 140 پر آگیا۔ اس رپورٹ کے فوراً بعد وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب اور امورِ داخلہ شہزاد اکبر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا ۔ اپوزیشن پارٹیوں نے اکبر کے استعفیٰ اور رپورٹ کو کرپشن سے نمٹنے میں عمران خان کی ناکامی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

      اپوزیشن کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نے اپوزیشن کو کرپشن کے معاملات میں پھنسانے کی کوشش کی تھی ، لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے۔ پاکستان میں تقریباً ایک درجن اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 23 مارچ سے ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وہیں عمران خان نے اپوزیشن کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: