ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستانی اخبار کے سی ای او حمید ہارون پر لگایا جنسی استحصال کا الزام، کہا۔ 13 سال پہلے کیا تھا میرا ریپ

جمشید محمود نے ڈان کے سی ای او حمید ہارون پر ٹویٹ کر کے الزام لگایا اور کہا کہ ان کے الزامات کا اخبار سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

  • Share this:
پاکستانی اخبار کے سی ای او حمید ہارون پر لگایا جنسی استحصال کا الزام، کہا۔ 13 سال پہلے کیا تھا میرا ریپ
ڈان کے سی ای او حمید ہارون کی فائل فوٹو

اسلام آباد۔ پاکستان کے معروف فلم ساز جمشید محمود نے انگریزی اخبار ’ ڈان‘ کے سی ای او پر 13 سال پہلے جنسی استحصال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ جمشید محمود نے ڈان کے سی ای او حمید ہارون پر ٹویٹ کر کے الزام لگایا اور کہا کہ ان کے الزامات کا اخبار سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ وہ جنسی استحصال کے دیگر متاثرین کو طاقت دینا چاہتے ہیں۔ تاہم، ہارون نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ انہیں اور ان کے اخبار کو خاموش کرانے کی کوشش ہے۔


ہارون نے کہا کہ ان کے نام اور وقار کو ختم کرنے کے ساتھ ہی ’ میرے خلاف جھوٹے اور بدبختانہ الزامات کے لئے ذمہ دار لوگوں کو انصاف دلا کر پریس کی آزادی کا تحفظ کرنے کے لئے قانونی کارروائی شروع کی جائے گی‘۔


ایک دیگر ٹویٹ میں الزام لگانے والے جمشید نے کہا ’ مجھے پتہ تھا کہ میری کہانی کو اخبار پر حملہ کرنے کی کوشش مانی جائے گی۔ یہ ڈان بنام جمشید نہیں ہے۔ یہ ذاتی معاملہ ہے۔ اب میں متاثرین کی مدد کے لئے یہ سب کر رہا ہوں‘۔ (ایجنسی ان پٹ کے ساتھ)۔

First published: Dec 31, 2019 02:39 PM IST