اسلام آباد : پاکستان کے وزیرخزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا کیا اعلان

عمرایوب کو وزیر خزانہ اورڈاکٹرعشرت حسین کومشیرخزانہ بنائے جانے کاامکان

Apr 18, 2019 04:01 PM IST | Updated on: Apr 18, 2019 04:09 PM IST
اسلام آباد : پاکستان کے وزیرخزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا  کیا اعلان

ورلڈ اکنامک فورم سے لون حاصل کرنے میں پاکستان کوتاخیرکاسامناکرناپڑرہاہے۔ تاہم اسی دوران پاکستان کے وزیرخزانہ اسدعمرنے وزارت چھوڑنے کااعلان کردیاہے۔اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم مجھے خزانہ کی بجائے وزارت توانائی دینا چاہتے تھے۔وزیراعظم کابینہ میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ میں نے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ہے کہ میں مزید کابینہ کا حصہ نہیں رہوں گا۔ اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ میں وزارت خزانہ چھوڑ دوں،میرا یقین ہے کہ عمران خان پاکستان کے لیے امید ہیں۔ہم انشاء اللہ نیا پاکستان بنائیں گے

وزیرخزانہ اسد عمرکو عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق خبریں گذشتہ کئی دنوں سے گشت کررہی تھی۔جس پرردعمل کا اظہار کرتے اسد عمرکہاتھاکہ یہ سب کی باتیں غلط ہیں میں کہیں نہیں جارہا۔واضح رہے کہ ورلڈ اکنامک فورم سے قرض حاصل کرنے میں تاخیرہونے اورملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے اسدعمرسے عہدہ واپس لیے جانے کی خبریں پاکستانی میڈیا میں خبروں کی زینت بنتی رہی ہے۔

Loading...

اسد عمر کے بعد عمرایوب کو وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔جب کہ ،ڈاکٹرعشرت حسین کومشیرخزانہ بنائے جانے کا امکان ظاہرکیاجارہا ہے۔وہیں اپوزیشن جماعتوں نے عمران خان کو حکومت کو نشانہ بنایاہے۔

ترجمان بلاول بھٹو زرداری، مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ عمران حکومت کی پہلی وکٹ اڑ گئی، عمران خان حکومت کی مزید وکٹیں بھی جلد گر جائیں گی اور حکومت کی پوری ٹیم 50 اوورز سے بہت پہلے پویلین لوٹ جائےگی۔ ترجمان بلاول بھٹوزرداری نے یہ الزام لگایاکہ عمران خان نے ملک کو بدترین بحرانوں میں دھکیل دیا ہے، معاشی بحران کے بعد ملک میں گورننس کا بدترین بحران پیدا ہوگیا ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم سے نہ معیشت چل رہی ہے اور نہ خارجہ امور چلا پارہے ہیں۔

 

Loading...