உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pakistan Flood:پاکستان میں سیلاب سے تباہی، ہیلی کاپٹر نہیں پہنچاپارہے مدد، سندھو ندی میں کشتی پلٹ گئی

    Pakistan: پاکستان میں سیلاب نے برپایا ایسا قہر کے کروڑوں کی آبادی گھربار چھوڑنے پر ہوئی مجبور۔

    Pakistan: پاکستان میں سیلاب نے برپایا ایسا قہر کے کروڑوں کی آبادی گھربار چھوڑنے پر ہوئی مجبور۔

    پاکستان کی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے اسے دہائی کا بدترین مونسون قرار دیا ہے جب کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سیلاب سے ملکی معیشت کو 10 ارب ڈالر تک کا نقصان ہوا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Hyderabad, India
    • Share this:
      اسلام آباد: پاکستان میں آئے تباہ کن سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1136 ہوگئی ہے جب کہ ملک میں 3.3 کروڑ لوگ اس سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ یعنی پاکستان کی کل آبادی کے قریب ساتویں حصے کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے۔ تباہی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے گئے ہیلی کاپٹر کو زمین ہی دکھائی نہیں دے رہی ہے جس کی وجہ سے سیلاب متاثرین کو راحت پہنچائی جاسکے۔

      پاکستان کی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے اسے دہائی کا بدترین مونسون قرار دیا ہے جب کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سیلاب سے ملکی معیشت کو 10 ارب ڈالر تک کا نقصان ہوا ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیلاب میں اب تک 1,136 افراد ہلاک اور 1,634 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تقریباً 9,92,871 مکانات کو بھی مکمل یا جزوی نقصان پہنچا ہے۔ جس کی وجہ سے لاکھوں لوگ خوراک اور پینے کے صاف پانی سے محروم ہو گئے ہیں۔ ملک کی لاکھوں ایکڑ زرخیز زمین مسلسل بارشوں سے زیر آب آ گئی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Taiwan Strait: تائیوان کا دعوی، 12 چینی طیاروں نے آبنائے تائیوان کوکیاعبور! آخر کیا ہےوجہ؟

      یہ بھی پڑھیں:


      بڑھ سکتی ہے مہلوکین کی تعداد
      ایکسپریس ٹریبیون اخبار نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ درحقیقت صوبہ خیبرپختونخوا کے ہزاروں دیہات کا ملک کے باقی حصوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور ندیوں میں طغیانی سے سڑکیں اور پل تباہ ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب سندھ اور بلوچستان بھی بری طرح ڈوب گئے ہیں۔ اب تک امریکہ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کی مدد کے باوجود پاکستان کو زیادہ رقم کی ضرورت ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: