உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pakistan Floods:پاکستان میں سیلاب سے بن گئی 100کلو میٹر کی جھیل، سیٹلائٹ تصاویر میں نظر آیا سندھو ندی کا تیز بہاؤ

    Pakistan: سیٹلائٹ تصاویر سے نظر آئی پاکستان میں سیلاب کی تباہی۔

    Pakistan: سیٹلائٹ تصاویر سے نظر آئی پاکستان میں سیلاب کی تباہی۔

    Pakistan Floods: پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کے درمیان پاکستان میں ہندوستان کے ساتھ تجارتی راستے کھولنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi
    • Share this:
      Pakistan Floods:پاکستان میں آئے تباہ کن سیلاب نے صوبہ سندھ میں سندھو ندی کے تیز بہاو کی وجہ سے 100 کلو میٹر چوڑی ایک جھیل بناڈالی ہے۔ یہ جانکاری سیٹلائٹ سے ملی تصاویر سے ہوئی ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق ناسا کے موڈیس سیٹلائٹ سینسر سے 28 اگست کو لی گئی نئی تصاویر بیان کرتی ہیں کہ کیسے بھاری بارش اور سندھ ندی کے طوفان نے پاکستان کے زیادہ تر حصوں کو پانی سے بھردیا ہے۔

      خلا سے دکھائی دے رہا ہے کہ تقریباً 100 کلومیٹر چوڑی جھیل بن چکی ہے۔ فصل کا بڑا حصہ پانی میں ڈوب گیا ہے۔ تصویر میں نظر آنے والا پانی نیلے رنگ کا ہے۔ پہلے یہاں مٹی اور گھاس ہوا کرتی تھی۔ لیکن آج یہ جھیل بن چکی ہے۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جب سے انہوں نے موسم کا ریکارڈ رکھنا شروع کیا ہے تب سے یہ بدترین حالات ہیں۔

      پاکستان میں اب تک بارش-سیلاب میں 1162 لوگوں کے مارے جانے کی خبر ہے جب کہ 3554 لوگ زخمی ہوچکے ہیں۔ سندھ اور بلوچستان صوبوں میں بارش اوسط سے 500 فیصد زیادہ رہی ہے، جس نے پورے گاووں اور کھیتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں اور فصلیں اس سیلاب میں تباہ ہوگئی ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Covid Lockdown in China: چین کے شہر چینگڈو میں لاک ڈاؤن، سیکڑوں لوگ گھروں تک محدود

      یہ بھی پڑھیں:
      Pakistan:ہندوستان سے مال خریدنے کے لئے اتحادی جماعتوں سے بات کرے گا پاکستان

      سبزیوں کی قیمت پر کنٹرول کے لئے ہندوستان سے تجارتی راستہ کھولنے کا مطالبہ
      پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کے درمیان پاکستان میں ہندوستان کے ساتھ تجارتی راستے کھولنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ ملک میں سیلاب کی وجہ سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں لہٰذا تجارتی حلقوں سے مطالبہ ہے کہ صارفین کی خاطر پیاز اور ٹماٹر جیسی اشیائے ضروریہ ہندوستان سے درآمد کی جائیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: