உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر کو لے کر عمران خان کے دعوی پر پوچھا گیا سوال تو بوکھلا گئے پاکستانی وزیر خارجہ ، دیکھیں ویڈیو

    جموں و کشمیر کو لے کر عمران خان کے دعوی پر پوچھا گیا سوال تو بوکھلا گئے پاکستانی وزیر خارجہ ، دیکھیں ویڈیو

    جموں و کشمیر کو لے کر عمران خان کے دعوی پر پوچھا گیا سوال تو بوکھلا گئے پاکستانی وزیر خارجہ ، دیکھیں ویڈیو

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم عمران خان کو اپنے ہی ملک میں سوالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ پاکستان کے ایک ٹی وی شو میں جب شاہ محمود قریشی سے جموں و کشمیر سے متعلق سوال پوچھا گیا تو وہ بوکھلا گئے ۔

    • Share this:
      مودی حکومت کے ذریعہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد سے پاکستان بوکھلایا ہوا ہے اور اس کی وجہ سے عالمی پلیٹ فارموں پر بھی پاکستان کی بے عزتی ہورہی ہے ۔ اب پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم عمران خان کو اپنے ہی ملک میں سوالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ پاکستان کے ایک ٹی وی شو میں جب شاہ محمود قریشی سے جموں و کشمیر سے متعلق سوال پوچھا گیا تو وہ بوکھلا گئے ۔ ٹاک شو کے دوران ان سے اینکر نے پوچھا تھا کہ وہ کون سے 58 ممالک ہیں ، جن کے ذریعہ جموں و کشمیر معاملہ پر پاکستان کی حمایت کرنے کی بات عمران خان نے اقوام متحدہ میں کہی تھی ۔

      پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اینکر کے اس سوال کا جواب نہیں دے سکے اور بوکھلا گئے ۔ انہوں نے اینکر جاوید چودھری سے کہا کہ آپ لوگ کس کے ایجنڈہ پر کام کررہے ہیں ؟ کیا اب آپ ہمیں بتائیں گے اور طے کریں گے کہ کون سے ممالک اقوام متحدہ میں پاکستان کی حمایت کررہے ہیں اور کون سے نہیں کررہے ہیں ۔

      شاہ محمود قریشی اس کے بعد ایک ٹویٹ کو لے کر بھی بھڑک اٹھے ۔ دراصل پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے 12 ستمبر کو ایک ٹویٹ کیا تھا ، جس میں انہوں نے دعوی کیا تھا کہ کشمیر کے معاملہ پر 58 مالک کی حمایت پاکستان کو حاصل ہے ، اس سلسلہ میں جب اینکر نے ان سے پوچھا تو کہنے لگے کہ مجھے ٹویٹ دکھاو ، وہ اسی بات پر بضد تھے ، مگر اینکر نے جب ان کو یہ ٹویٹ دکھایا تو وہ بات سے منحرف ہوگئے ۔




      بتادیں کہ 27 ستمبر کو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں کہا تھا کہ ہندوستان کو 80 لاکھ کشمیریوں پر سے کرفیو ہٹانا چاہئے ۔ جموں و کشمیر کے لوگوں کے تئیں اقوام متحدہ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے 58 ممالک کے پاکستان کو حمایت حاصل ہونے کی بات بھی کہی تھی ۔
      First published: