پاکستان نے ہندوستان کو پھر دی دھمکی، وزیر خارجہ قریشی بولے۔ جنگ کے لئے تیار ہیں ہم

اے آر وائی نیوز کے مطابق، اسلام آباد میں کشمیر پر منعقد ایک سیمینار میں قریشی نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حقوق کی حفاظت کے لئے کسی بھی حد تک جائے گا۔

Aug 27, 2019 12:31 PM IST | Updated on: Aug 27, 2019 12:31 PM IST
پاکستان نے ہندوستان کو پھر دی دھمکی، وزیر خارجہ قریشی بولے۔ جنگ کے لئے تیار ہیں ہم

شاہ محمود قریشی: فائل فوٹو

جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد سے پاکستان کی بوکھلاہٹ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ پاکستان اپنی گیدڑ بھبکی سے باز نہیں آرہا ہے۔ عالمی سطح پر الگ تھلگ ہو جانے کے بعد پاکستان کی طرف سے ہر دن ہندوستان کو جنگ کی دھمکی مل رہی ہے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر سے ہندوستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جنگ کے لئے تیار ہے۔

قریشی کی دھمکی 

Loading...

اے آر وائی نیوز کے مطابق، اسلام آباد میں کشمیر پر منعقد ایک سیمینار میں قریشی نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حقوق کی حفاظت کے لئے کسی بھی حد تک جائے گا۔ انہوں نے کہا ’’ ہندوستان نے کشمیر سے غیرقانونی طریقے سے آرٹیکل 370 ہٹا کر وہاں کشیدگی پیدا کر دی ہے۔ ایسے میں یہاں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ جیسے حالات بن سکتے ہیں اور ہم اس کے لئے تیار ہیں‘‘۔

قریشی نے یہ بھی کہا کہ اگلے مہینے اس معاملہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی اٹھائیں گے۔ بتا دیں کہ اب تک پاکستان کو آرٹیکل 370 کے معاملہ پر ہر جگہ جھٹکا لگا ہے۔ یہاں تک کہ امریکہ نے بھی اس معاملہ میں ہندوستان کا ساتھ دیا ہے۔

Loading...