ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کورونا وائرس کی زد میں ، کہا : میرے لئے دعا کریں

پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں متعدد وزرا اور سیاستدان اس کورونا وائرس کے شکار ہوچکے ہیں، جبکہ کئی اموات بھی ہوچکی ہیں ۔

  • Share this:
پاکستان : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کورونا وائرس کی زد میں ، کہا : میرے لئے دعا کریں
پاکستان : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کورونا وائرس کی زد میں ، کہا : میرے لئے دعا کریں

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں ۔ محمود قریشی نے جمعہ کو خود ٹویٹ کرکے کورونا سے متاثرہونے کی اطلاع دی ہے ۔ انہوں نے لکھا : میں مجھے آج ہلکا بخار محسوس ہوا اور میں نے فوری طورپر خود کو گھر میں کورینٹائن کرلیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں اب کورونا سے متاثر ہوں ۔ اللہ کا شکر ہے کہ میں خود کو طاقتور اور توانائی سے بھرا محسوس کررہا ہوں ۔ میں گھر سے اپنا کام کروں گا ۔ برائے مہربانی تعاون کریں ۔



خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں متعدد وزرا اور سیاستدان اس کورونا وائرس کے شکار ہوچکے ہیں، جبکہ کئی اموات بھی ہوچکی ہیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و وزیر تعلیم سندھ سعید غنی پاکستان کے پہلے سیاستدان تھے جن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ آئیسولیشن میں رہنے کے بعد صحتیاب ہو گئے تھے ۔ علاوہ ازیں اپنے بیانات سے سرخیوں میں چھائے رہنےو الے  وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ، پاکستان کے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر  شہریار آفریدی، اسپیکر  اسد قیصر اور سندھ کے گورنر عمران اسمٰعیل بھی وائرس سے متاثر ہونے کے بعد شفایاب ہوچکے ہیں ۔

ادھر پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز روزانہ سامنے آرہے ہیں اور اب تک کورونا معاملات کی تعداد 2 لاکھ 23 ہزار 779 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 4 ہزار 592 اموات ہوئی ہیں ۔ ڈان نیوز کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد میں کچھ حد تک کمی ہوئی ہے ۔ تاہم اب بھی نئے کیسز اور اموات سامنے آرہی ہیں ۔ جمعہ کو پاکستان میں 3250 نئے معاملات سامنے جبکہ 77 اموات ہوئیں۔

علاوہ ازیں پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 ہزار 929 افراد شفایاب ہوئے ۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا تھا جبکہ پہلی موت 18 مارچ کو ہوئی تھی ۔
First published: Jul 03, 2020 11:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading