உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان کے خلاف نہیں کی جارہی ہے دہشت گردانہ سازش، پاکستان نے کی خبروں کی تردید

    ہندوستان کے خلاف نہیں کی جارہی ہے دہشت گردانہ سازش، پاکستان نے کی خبروں کی تردید

    ہندوستان کے خلاف نہیں کی جارہی ہے دہشت گردانہ سازش، پاکستان نے کی خبروں کی تردید

    پاکستانی خارجہ دفتر (ایف او) نے کہا کہ میڈیا میں ‘حال میں دہشت گردی سے متعلق غلط دعوے‘ کئے گئے تھے۔ خارجہ دفتر نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ‘دہشت گردی‘ کی بحث پیدا کرنے کے لئے میڈیا میں یہ خبر نشرکی گئی کہ ہندوستان نے کسی پاکستانی واٹس اپ نمبر سے ایک پیغام پکڑا ہے اور مہاراشٹر میں ایک خالی کشتی ضبط کی گئی ہے، جس پر کچھ ہتھیار بھی تھے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu, India
    • Share this:
      اسلام آباد: گزشتہ کچھ دنوں میں کئی ایسے حادثات پیش آئے ہیں، جس سے ہندوستان کے خلاف پاکستان کے منصوبوں پر پھر سے سوال اٹھنے لگے ہیں۔ کئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر ہندوستان میں ممبئی جیسے دہشت گردانہ حملے کی سازش رچ رہا ہے۔ وہیں پاکستان نے ان تمام دعووں کو مسترد کردیا، جس میں ‘نقطہ نظر سے باہر‘ کچھ حادثات کو ہندوستان کے خلاف ’مبینہ دہشت گردانہ سازش‘ کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ پاکستانی خارجہ دفتر (ایف او) نے کہا کہ میڈیا میں ‘حال میں دہشت گردی سے متعلق غلط دعوے‘ کئے گئے تھے۔

      خارجہ دفتر نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ‘دہشت گردی‘ کی بحث پیدا کرنے کے لئے میڈیا میں یہ خبر نشرکی گئی کہ ہندوستان نے کسی پاکستانی واٹس اپ نمبر سے ایک پیغام پکڑا ہے اور مہاراشٹر میں ایک خالی کشتی ضبط کی گئی ہے، جس پر کچھ ہتھیار بھی تھے۔ اس نے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستانی میڈیا کے ایک طبقے نے ان دعووں کو کچھ اس طرح سے پیش کیا کہ مبینہ ’ممبئی حملے‘ (26 نومبر 2008 کو ہوئے) جیسا حملہ ہونے والا ہو اور اس کے لئے ان دعووں کو اس سے جوڑنے کی کوشش کی گئی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      کیوں کشمیر کا راگ الاپ رہے ہیں پاکستان کے PM شہباز شریف؟ ہندوستان کے ساتھ چاہتے ہیں مستقل امن

      خارجہ دفتر نے کہا کہ اس کے علاوہ ہندوستانی میڈیا نے یہ خبر بھی نشر کی کہ ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں اور سرحد پر تعینات فوجیوں کو راجوری پر سرحد پار سے دراندازی کے سبب ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ اس نے کہا، ’یہ اور کچھ نہیں بلکہ دہشت گردی کے بہانے پاکستان کی شبیہ خراب کرنے کی ایک اور ہندوستانی سازش تھی۔ ہم ان الزامات اور ہندوستانی دعووں کو از سر نو خارج کرتے ہیں‘۔ خارجہ دفتر نے کہا، ’ہندوستان کی طرف سے دہشت گردی سے متعلق ان غلط دعووں کو پاکستان خارج کرتا ہے، جس میں حقائق سے الگ کچھ حادثات کو ہندوستان کے تئیں مبینہ دہشت گردانہ سازش کے طور پر پیش کیا گیا‘۔

      پاکستانی خارجہ دفتر کے اس بیان سے ایک دن پہلے ہندوستانی افسران نے ہفتہ کے روز کہا تھا کہ ممبئی پولیس کو پاکستان کے نمبر والے موبائل فون سے ایسے پیغام موصول ہوئے ہیں کہ شہر میں “26/11” جیسا حملہ ہونے کا خدشہ ہے اور اس سے متعلق ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ افسران کے مطابق، ایک پیغام میں کہا گیا تھا کہ چھ لوگ اس حملے کو انجام دیں گے جبکہ دوسرے پیغام میں کہا گیا تھا کہ ممبئی میں “26/11” جیسا حملہ ہوگا۔ دھمکہ آمیز یہ پیغام ملنے سے ایک دن پہلے ممبئی کے پاس رائے گڑھ ساحل پر ایک کشتی ملی تھی، جس پر سے اے کے -47 رائفل اور کارتوس برآمد کئے گئے تھے۔ حالانکہ افسران نے کہا تھا کہ اس میں دہشت گردی کا کوئی پہلو نہیں ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: