پی ٹی آئی کے صدر اور پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی نے سبھی اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ہفتہ 26 نومبر کو پاکستان کے راولپنڈی میں ایک جلسہ عام میں یہ اعلان کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے سبھی اسمبلیوں سے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم نے پنجاب اور کے پی کے اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے طئے کیا ہے کہ ہم سبھی اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے جارہے ہیں۔ ہم اس صورتحال کا حصہ نہیں رہنے جارہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ میں اس ملک کے لیے خون کی آخری بوند تک لڑوں گا۔ میں کرکٹ کھیلنے کے لیے 20 سال ملک سے باہر رہا، میں نے کبھی دوسرے ملک کا پاسپورٹ لینے کے بارے میں نہیں سوچا۔ میرا ایک ہی گھر ہے اور وہ پاکستان میں ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
اپنے اوپر ہوئے حملے کا کیا ذکر عمران خان نے ساتھ ہی الزام لگایا کہ اس مہینے کی شروعاتم یں ان کے قتل کی ناکام کوشش میں شامل تین مجرمین انہیں پھر سے نشانہ بنانے کی تاک میں ہیں۔ راولپنڈی میں اپنی پارٹی ، پاکستان تحریک انصاف کی ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کا موت کے ساتھ قریبی سامنا ہوا تھا اور انہوں نے اپنے اوپر حملے کے دوران گولیوں کو سر کے اوپر سے گزرتے ہوئے دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ جینا چاہتے ہیں، تو موت کے ڈر کو چھوڑ دیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔