உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pakistan: عمران خان کا بڑا الزام، مجھے مارنے کیلئے رچی جارہی سازش، اگر کچھ ہوا تو...

    Pakistan: عمران خان کا بڑا الزام، مجھے مارنے کیلئے پاکستان میں رچی جارہی سازش، اگر کچھ ہوا تو... ۔ فائل فوٹو ۔

    Pakistan: عمران خان کا بڑا الزام، مجھے مارنے کیلئے پاکستان میں رچی جارہی سازش، اگر کچھ ہوا تو... ۔ فائل فوٹو ۔

    Pakistan: سابق وزیراعظم عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان اور بیرون ملک کچھ لوگ ان کے قتل کی سازش رچ رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو لوگوں کو حال ہی میں ریکارڈ کئے گئے ویڈیو پیغام کے ذریعے مجرموں کے بارے میں پتہ چل جائے گا۔

    • Share this:
      لاہور: پاکستان میں سیاسی الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان اور بیرون ملک کچھ لوگ ان کے قتل کی سازش رچ رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو لوگوں کو حال ہی میں ریکارڈ کئے گئے ویڈیو پیغام کے ذریعے مجرموں کے بارے میں پتہ چل جائے گا۔

      صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انہیں کچھ دن پہلے اس سازش کا علم ہوا۔ پی ٹی آئی کے صدر نے اپنے قتل کی مبینہ سازش کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کر کے محفوظ جگہ پر رکھ دیا ہے ۔ اس ویڈیو میں انہوں نے ہر اس کردار کا ذکر کیا ہے جو ان کی حکومت گرانے کی 'سازش' کے پیچھے تھا۔

       

      یہ بھی پڑھئے : پاکستان کی بوکھلاہٹ، کشمیر میں حد بندی کے خلاف پارلیمنٹ میں پاس کی تجویز، لگایا یہ بڑا الزام


      عمران خان نے جلسے میں کہا: 'میری جان لینے کی سازش ہو رہی ہے۔ مجھے اس سازش کی پوری جانکاری کچھ دنوں پہلے ہی ملی تھی ۔ میرے خلاف ملک اور بیرون ملک بند کمروں میں سازش رچی جارہی ہے۔ میں نے اس سازش کے بارے میں ایک ویڈیو ریکارڈ کیا ہے، جس میں اس میں شامل سبھی لوگوں کے نام لئے گئے ہیں۔ اگر مجھے کچھ ہوا تو لوگوں کو پتہ چل جائے گا کہ اس سازش کے پیچھے کون تھے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : 'لشکر خالصہ' کے ذریعہ ہندوستان میں بدامنی پھیلانے کی کوشش میں پاکستان، IB کا الرٹ


      عمران خان نے امریکہ کو اپنی حکومت گرانے کیلئے ذمہ دار ٹھہرایا۔ عمران نے کہا کہ انہوں نے ملیٹری اسٹیبلشمنٹ کو مداخلت کرکے ان کی حکومت بچانے کیلئے کہا تھا ، لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پیغمبر محمد کے پیروکار ہیں اور ہم کبھی کسی سپر پاور کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ ہم اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے ہیں ۔

      اپنے سیاسی مخالفین پر نشانہ سادھتے ہوئے انہوں نے شہباز شریف، پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری اور جے یو آئی-ایف کے مولانا فضل الرحمان کو وارننگ دی کہ وہ ان کے  "آزادی آندولن" میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ بتادیں کہ عمران خان پہلے ہی اسلام آباد میں بڑے مارچ کا اعلان کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 20 مئی کے بعد مارچ کی تاریخ عام کی جائے گی۔ (پی ٹی آئی ان پٹ کے ساتھ)
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: