உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pakistan: عمران خان کے قریبی کو بغیر نمبر کی گاڑی میں اٹھا کر لے گئی پولیس، بھڑکے سابق وزیر اعظم

    Pakistan: عمران خان کے قریبی کو بغیر نمبر کی گاڑی میں اٹھا کر لے گئی پولیس، بھڑکے سابق وزیر اعظم۔ تصویر : اے این آئی ۔

    Pakistan: عمران خان کے قریبی کو بغیر نمبر کی گاڑی میں اٹھا کر لے گئی پولیس، بھڑکے سابق وزیر اعظم۔ تصویر : اے این آئی ۔

    Pakistan News: پاکستان کی سیاست میں جاری انتخابی گہما گہمی کے درمیان سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی شہباز گل کو راجدھانی اسلام آباد سے گرفتار کئے جانے پر ہنگامہ مچ گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • pakistan | islamabad | lahore
    • Share this:
      اسلام آباد : پاکستان کی سیاست میں جاری انتخابی گہما گہمی کے درمیان سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی شہباز گل کو راجدھانی اسلام آباد سے گرفتار کئے جانے پر ہنگامہ مچ گیا ہے۔ عمران خان نے پاکستان حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کل اے آر وائی نیوز چینل پر پابندی لگانے کے بعد آج انہوں نے شہباز گل کو گرفتار کرلیا ہے۔ پاکستان ایک فاشسٹ امپورٹڈ حکومت کے نیچے رہ رہا ہے، جسے پاکستان کے لوگوں کے انسانی حقوق کی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔ عمران خان نے ڈاکٹر شہباز گل کی فوری رہائی کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: خاتون نے KFC سے کیا آرڈر، ڈیلیوری کیلئے پہنچی پاکستانی لڑکی، جانئے پھر کیا ہوا


      دراصل شہباز گل کی گرفتاری کسی فلمی گرفتاری سے کم نہیں تھی۔ انہیں بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑیوں میں آئے پولیس اہلکاروں نے بھیڑ بھاڑ والے علاقے سے گرفتار کیا تھا ۔ گرفتاری پر پی ٹی آئی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ گل کو بنی گالہ چوک سے نامعلوم افراد نے لاپتہ نمبر پلیٹ کی کار میں اٹھایا۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے یہ بھی کہا کہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں آنے والوں نے شہباز گل کو چوک سے اغوا کر لیا ہے ۔

      پاکستان کی شہباز شریف حکومت پر حملہ آور عمران خان نے گل کی گرفتاری کو اغوا قرار دیا۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ کیا اس طرح کی شرمناک حرکتیں کسی بھی جمہوریت میں ہوسکتی ہیں؟ انہوں نے گرفتاری کو اغوا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ ان (عمران خان) پر غیر ملکی قوتوں کی مسلط کردہ حکومت کو تسلیم کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کے وزیرخزانہ کا فیصلہ-30 ارب کا اضافی ٹیکس لگے گا


      پاکستانی چینل جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ شہباز گل کو ریاست کے اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ گل کو ریاستی اداروں کے خلاف بیان دینے اور لوگوں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

      پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف بنی گالہ تھانے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ جیو نیوز نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی لیڈر نے ایک روز قبل اے آر وائی نیوز چینل پر بات کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کی تھی، جس پر ملک کے کچھ حصوں میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: