اپنا ضلع منتخب کریں۔

    میرے قتل کیلئے دہشت گردوں کو دیا پیسہ، عمران خان کا آصف علی زرداری پر بڑا الزام، جہاد چھیڑنے کا کیا اعلان

    پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو

    پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو

    پاکستانی اخبار ڈان نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق عمران خان نے کہا کہ گزشتہ سال انہوں نے کہا تھا کہ چار لوگ انہیں قتل کرنے کی سازش کر رہے ہیں، جن کے نام ایک ریکارڈنگ میں موجود ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Pakistan
    • Share this:
      پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی کے صدر عمران خان نے اب سابق صدر آصف علی زرداری پر ان کے قتل کی سازش کا الزام لگایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اب انہیں ہٹانے کے لیے پلان سی تیار کر لیا گیا ہے۔ پاکستانی اخبار ڈان نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق عمران خان نے کہا کہ گزشتہ سال انہوں نے کہا تھا کہ چار لوگ انہیں قتل کرنے کی سازش کر رہے ہیں، جن کے نام ایک ریکارڈنگ میں موجود ہیں جسے وہ صحیح وقت پر جاری کریں گے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ پہلا منصوبہ بے نقاب ہونے کے بعد ان کے قتل کے پلان اے کو کبھی انجام نہیں دیا گیا جبکہ دوسری کوشش وزیر آباد میں ہوئی۔

      عمران خان نے جمعے کو زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ سے ٹیلی ویژن پر خطاب میں الزام لگایا کہ آصف زرداری نے ان پر ایک اور حملہ کرنے کے لیے ایجنسیوں کے معاونین کی مدد سے دہشت گرد تنظیم کو رقم ادا کی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب وہ ملک کو ان چار لوگوں کے ناپاک منصوبوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جنہیں مبینہ طور پر زرداری سے مدد حاصل ہو رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھ پر حملہ ہوا تو لوگوں کو حملہ آوروں کے بارے میں معلوم ہونا چاہیے۔

      عمران خان نے یہ بھی کہا کہ وہ ملک کے طاقتور اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ ان سے غلطی ہوئی ہے، جسے جلد از جلد آزادانہ، منصفانہ اور قابل اعتماد انتخابات کروا کر درست کیا جا سکتا ہے اور عوام کو اپنے لیڈروں کو منتخب کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے جو انہیں معاشی تباہی سے بچائیں گے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے عدلیہ پر بھی زور دیا کہ وہ اس اہم لمحے پر ردعمل ظاہر کرے اور جمہوریت اور عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ انہوں نے عدلیہ کو یہ بھی یاد دلایا کہ "موجودہ حکومت نے پی ٹی آئی مخالف نگراں حکومتیں مقرر کی تھیں، جو پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں 90 دن کی آئینی حد کے اندر انتخابات کرانے سے گریزاں تھیں"۔

       






      انہوں نے کہا کہ 'اگر انتخابات 90 دن کے اندر نہیں ہوئے تو خلاف ورزی کرنے والوں کو آرٹیکل 6 (سنگین غداری) کا سامنا کرنا پڑے گا۔' سابق وزیر اعظم نے پاکستانی عوام پر زور دیا کہ وہ اس وقت اٹھیں اور 'حقیقی آزادی' حاصل کریں  اور جہاد کے لیے تیار رہنے کی تلقین کی۔ انہوں نے زور دیکر اس بات کو کہا کہ "وہ ملک کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ اپنی آخری سانس تک یا کرکٹ کی زبان میں کہیں تو  آخری گیند تک اس ملک کے لیے لڑیں گے"۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: