سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اس تصویر سے پاکستان میں مچا ہنگامہ ، لیڈروں نے کہا : غدار
Pakistan: نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے ۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا : ہر کسی سے بات کرنا ، ان کی بات سننا اور اپنا پیغام سبھی تک پہنچانا سفارت کاری کا نچوڑ ہے ۔
Pakistan: نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے ۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا : ہر کسی سے بات کرنا ، ان کی بات سننا اور اپنا پیغام سبھی تک پہنچانا سفارت کاری کا نچوڑ ہے ۔
اسلام آباد : سابق وزیر اعلی نواز شریف کی ایک تصویر سے پاکستان میں ہنگامہ مچ گیا ہے ۔ عمران خان کے وزیر سے لے کر وہاں کے عوام تک ، ہر کوئی نواز شریف پر نشانہ سادھ رہے ہیں ۔ برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے کئی وزرا نے انہیں غدار تک کہا ہے ۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ شریف کو دشمنوں کے ساتھ دوستی دکھانے کی پرانی عادت رہی ہے ۔
دراصل اس تصویر کو افغانستان کی نیشنل سیکورٹی کاونسل نے ٹویٹ کیا ہے ۔ تصویر میں نواز شریف کے ساتھ افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب بیٹھے نظر آرہے ہیں ۔ ان دونوں کی یہ میٹنگ لندن میں ہوئی ۔ اس دوران وہاں وزیر سید سعادت نادیری بھی تھے ۔ اس تصویر کے ساتھ بتایا گیا کہ اس میٹنگ میں دونوں نے ایک دوسرے کے مفادات پر تبادلہ خیال کیا ۔ بتادیں کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے سربراہ نواز شریف علاج کے بہانے نومبر 2019 سے لندن میں رہ رہے ہیں ۔
ٹویٹر پر اس تصویر کے آتے ہی نواز شریف ٹرینڈ کرنے لگے ۔ کئی لوگ نواز شریف کی حمایت میں ٹویٹ کررہے تھے تو وہیں کئی لوگ ان کے خلاف لکھ رہے تھے ۔ ادھر تصویر کو دیکھ کر پاکستان کے وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین آگ ببولہ ہوگئے ۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا : نوز شریف کو پاکستان سے باہر بھیجنا خطرناک تھا کیونکہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں ساتھی بن جاتے ہیں ۔ نواز شریف کی افغانستان میں را کے سب سے بڑے حلیف حمد اللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کارروائی کی مثال ہے ۔ مودی ، محب یا امراللہ صالح ، ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے ۔
مریم نواز نے کیا دفاع
ادھر نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے ۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا : ہر کسی سے بات کرنا ، ان کی بات سننا اور اپنا پیغام سبھی تک پہنچانا سفارت کاری کا نچوڑ ہے ۔ یہ سرکار کچھ سمجھ نہیں پاتی ہے اور اس لئے بین الاقوامی محاذ پر پوری طرح سے ناکام ہے ۔
کیوں ہورہی ہے مخالفت؟
اس ہنگامہ کی وجہ حمد اللہ محب کا وہ بیان ہے ، جس میں انہوں نے اس سال مئی میں پاکستان کو ایک کوٹھا کہا تھا ۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی محب کے اس بیان پر کافی ناراض ہوگئے تھے ۔ اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ کوئی بھی پاکستانی ان سے ہاتھ نہیں ملائے گا اور بات نہیں کرے گا ۔ ساتھ ہی انہوں نے ان الزامات کو بے بنیاد بتایا تھا ، لیکن اب نواز شریف کے ساتھ ان کی ملاقات کو لے کر ہنگامہ مچ گیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔