پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو الیکشن کمیشن سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کمیشن نے عمران خان کو 5 سال کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے جس کے باعث انہیں اپنی سیٹ گنوانی پڑ سکتی ہے۔ حالانکہ عمران کے خاص فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا۔ دراصل پاکستان میں غیر ملکی رہنماؤں کی جانب سے ملنے والا کوئی بھی تحفہ سرکاری خزانے میں جمع کرانا ہوتا ہے لیکن عمران خان پر ان قیمتی تحائف کے بارے میں درست معلومات چھپانے اور حکام کو گمراہ کرنے کا الزام ہے۔
حکمران مخلوط حکومت کے قانون سازوں نے اگست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے عمران خان کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ عمران نے ایک مقامی ڈیلر کو تحفے میں دی گئی تین گھڑیاں 15.4 کروڑ روپے سے زائد میں فروخت کی تھیں۔ پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے اسلام آباد میں ای سی پی سیکرٹریٹ میں عمران خان کے خلاف فیصلہ سنایا۔ جب عمران خان اقتدار میں تھے اور عرب ممالک کے دوروں کے دوران انہیں تحائف ملے تھے یہ تحائف سرکاری توشہ خانہ میں جمع کروانے ہوتے ہیں۔
تاہم بعد میں کچھ رقم ادا کر کے انہیں خریدا جا سکتا ہے۔ عمران نے یہ تحائف بھی قواعد کے مطابق خریدے تھے۔ الزام ہے کہ یہ تحائف بغیر کوئی رقم ادا کیے توشہ خانہ سے لیے گئے اور انہیں مہنگے داموں فروخت کر دیا گیا تھا۔ ساتھ ہی کچھ انتہائی مہنگے تحائف کے بارے میں بھی معلومات نہیں دی گئیں اور نہ ہی انہیں توشہ خانہ میں جمع کرایا گیا۔ الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے دائر درخواست پر عمل کرتے ہوئے دیا۔ تاہم، اس سے قبل، معاملے کی سماعت کے بعد، کمیشن نے 19 ستمبر کو کارروائی کے اختتام پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
پنجاب میں رام رحیم بنائے گا سچا سودا کا نیا ڈیرا، ورچوئل سمواد میں کیا اعلانہندستان کے خلاف جنگ سے پہلے پاکستان کیلئے بری خبر، اسٹار بلے کے سر پر لگی چوٹ
عمران خان نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ حکومت نے انتخابات کا اعلان نہ کیا تو اکتوبر میں ہی آزادی مارچ نکالا جائے گا۔ انہوں نے اپنی ہی پارٹی کو 72 گھنٹے دیے ہیں۔ عمران جدید کنٹینر تیار کرا رہے ہیں۔ جس میں تمام سہولیات موجود ہوں گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔