ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان : عمران خان کی سابق اہلیہ کا سنسنی خیز انکشاف ، صدر علوی کو ہٹانے کی سازش رچ رہے ہیں وزیر اعظم

ریحام خان نے کہا کہ کئی طرح کی افواہیں پھیل رہی ہیں اور لوگوں نے مجھ سے کہا کہ میں اس پر تبصرہ کروں ۔ صدر کو ہٹانے کی خبر گردش کررہی ہے ۔ خبر شاید کمزور ہو ، لیکن میرے نزدیک اس کی ایک دلیل بنتی ہے ۔

  • Share this:
پاکستان : عمران خان کی سابق اہلیہ کا سنسنی خیز انکشاف ، صدر علوی کو ہٹانے کی سازش رچ رہے ہیں وزیر اعظم
پاکستان : عمران خان کی سابق اہلیہ کا سنسنی خیز انکشاف ، صدر علوی کو ہٹانے کی رچ رہے ہیں سازش وزیر اعظم

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور صحافی ریحام خان نے ایک سنسنی خیز انکشاف کرکے کھلبلی مچادی ہے ۔ ریحام نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان پاکستان کے صدر عارف علوی کو عہدہ سے ہٹانے کی سازش رچ رہے ہیں ۔ اردو نیا دور ٹی وی کی ایک خبر کے مطابق ریحام خان نے اپنے آفیشیل یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا ہے ، جس کا عنوان ہے عمران خان صدر عارف علوی کو ہٹانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔


اس میں ریحام خان نے کہا ہے کہ اسکینڈل کی بہار لگ رہی ہے ۔ جب آپ لوگوں کا استعمال کریں گے تو اور جب وہ استعمال کرکے پھینکے جائیں گے اور جب انہیں یہ احساس ہوگا تو وہ خاموش تو نہیں رہیں گے ۔ جب آپ ان کے پیچھے جائیں گے ، تو وہ بھی کہیں اور جائیں گے ۔ اس کے بعد ریحام خان نے کہا کہ صدر کو ہٹانے کیلئے ایک سازش رچی رہی ہے ۔


ریحام خان نے کہا کہ کئی طرح کی افواہیں پھیل رہی ہیں اور لوگوں نے مجھ سے کہا کہ میں اس پر تبصرہ کروں ۔ صدر کو ہٹانے کی خبر گردش کررہی ہے ۔ خبر شاید کمزور ہو ، لیکن میرے نزدیک اس کی ایک دلیل بنتی ہے ۔ خبر ہے کہ صدر کو ہٹانے کی سازش کی جارہی ہے یا ایسا کوئی منصوبہ ہے ۔ اب یہ خبر صحیح یا غلط ہوسکتی ہے ۔


انہوں نے مزید کہا کہ آپ میری کتاب پڑھیں ، میں نے کتاب میں لکھا ہے کہ عمران خان عارف علوی کو ان کے نام سے نہیں ، بلکہ کسی دیگر نام سے یاد کرتے ہیں اور میں اس نام کو لے کر ان کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچانا چاہتی ۔ عمران الگ الگ لوگوں کو الگ الگ ناموں سے پکارتے ہیں ۔

ریحام خان نے کہا کہ صدر عارف علوی کو ہٹائے جانے کی خبر کے پیچھے دلیل یہ ہے کہ اگر اس وقت صدر کو بدل دیا جائے تو یہ عمران خان کیلئے فائدہ مند ہے ، کیونکہ عمران کو معلوم ہے کہ ان کیلئے کتنے خطرے ہیں ۔ کورونا نے ان کی جان بچائی ہے ورنہ فیصلہ مارچ میں ہوچکا تھا ۔
First published: Apr 23, 2020 07:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading