اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف (Shehbaz Sharif) نے کابینہ تشکیل دے دی ہے۔ ان کی کابینہ 34 ارکان پر مشتمل ہوگی۔ یہ سب آج یعنی منگل کو حلف لیں گے۔ کابینہ کے محکمہ کی طرف سے جاری کردہ فہرست میں 30 مرکزی وزراء، چار وزرائے مملکت اور وزیر اعظم کے تین مشیر شامل ہیں۔ حالانکہ کابینہ کی حلف برداری پیر کو ہی ہونی تھی لیکن اس سے ایک روز قبل صدر عارف علوی نے مرکزی وزراء کو حلف دلانے سے انکار کر دیا جس کے بعد حکومت کو اسے ملتوی کرنا پڑا تھا۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ آج حلف لے گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ سینیٹ کے چیئر مین صادق سنجرانی (Sadiq Sanjarani) حلف دلائیں گے ۔ اس کے علاوہ 34 وزراء حلف لیں گے۔ شہباز کی کابینہ میں ریاض پیرزادہ، مرتضیٰ جاوید عباسی، اعظم نذیر طرار، خورشید شاہ، نعیم قمر، شیری رحمان شامل ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ قادر پٹیل، شازیہ مری، مرتضیٰ محمود، ساجد حسین کو بھی کابینہ میں جگہ مل سکتی ہے۔
اس کے علاوہ پی پی پی کی حنا ربانی خار، مصطفیٰ نواز کھوکر کو بھی وزیر بنایا جا سکتا ہےت۔ پی ایک ایل کیو کے لیڈر طارق بصیر چیما کو بھی کابینہ میں جگہ مل سکتی ہے۔ اس کے عالوہ پی ایم ایل ۔ این کے عائشہ پاشہ، عبدالرحمیں کو بھی وزیر بنایا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کی عدم موجودگی میں سینیٹ کے صدر صادق سنجرانی آج کابینہ کے ارکان سے حلف لیں گے۔ پاکستان کے جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے تصدیق کی ہے کہ کابینہ کے ارکان آج حلف لیں گے اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری اگلے وزیر خارجہ ہوں گے، البتہ خاص بات یہ ہے کہ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شامل نہیں ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔