Pakistan: کیا نئی سرکار میں قمر جاوید باجوہ کی بڑھائی جائے گی مدت کار؟ پاکستانی فوج نے دیا یہ جواب
Pakistan: کیا نئی سرکار میں قمر جاوید باجوہ کی بڑھائی جائے گی مدت کار؟ پاکستانی فوج نے دیا یہ جواب ۔ فائل فوٹو ۔
Pakistan Army Chief Tenure: پاکستانی فوج کے انفارمیشن ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ 29 نومبر 2022 کو فوجی سربراہ قمر جاوید باجوہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے ۔
نئی دہلی: پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت 29 نومبر کو ختم ہو رہی ہے اور اب فوج نے ان کی مدت کار میں توسیع کے حوالے سے بڑی بات کہی ہے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان نے فوجی سربراہ کی مدت کار میں توسیع کی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ پاکستانی اخبار ڈان کے مطابق فوج نے کہا کہ آرمی چیف باجوہ نہ تو اپنی مدت کار میں توسیع کے خواہاں ہیں اور نہ ہی وہ اس کو کسی بھی طرح قبول کریں گے ۔
پاکستانی فوج کے انفارمیشن ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ 29 نومبر 2022 کو فوجی سربراہ قمر جاوید باجوہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے ۔
بتادیں کہ اس سے قبل جنرل قمر جاوید باجوہ کو جون 2020 میں ریٹائر ہونے سے پانچ مہینے پہلے مدت کار میں توسیع دی گئی تھی۔ قمر جاوید باجوہ کو 2016 میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے اعلیٰ عہدے پر فائز کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ 11 اپریل کو پاکستان میں عمران خان کی حکومت کو اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعہ اقتدار سے باہر کر دیا گیا تھا اور اب ملک کے نئے وزیر اعظم شہباز شریف ہیں۔ نئی حکومت کے آنے کے بعد قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ قمر جاوید باجوہ کی مدت کار میں توسیع ہو سکتی ہے ، لیکن اب فوج نے قیاس آرائی کو ختم کر دیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔