اسلام آباد: نقدی بحران سے جدوجہد کر رہے پاکستان کو سعودی عرب تقریباً ارب ڈالر کا فیصلہ پیکیج دینے کو تیار ہوگیا ہے۔ اس سے پاکستان کے گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر اور بحران زدہ معیشت کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ ایک میڈیا رپورٹ میں اتوار کو یہ کہا گیا۔ افراط زر کی بلند شرح، گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر، کرنٹ اکاؤنٹ، خسارے میں گہرا ہونے اور کرنسی کی کمزوری کی وجہ سے پاکستان معاشی چیلنجز میں گھرا ہوا ہے۔
’دی نیوز‘ کی خبر میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر گئے تھے، اسی دوران یہ معاہدہ ہوا۔ اس میں تیل کے اقتصادی مدد، ڈیپازٹس یا سکوک کے ذریعے اضافی فنڈنگ اور موجودہ سہولیات کے 4.2 بلین ڈالر کو آگے لے جانا شامل ہے۔
ایک افسر نے بتایا کہ پاکستان نے تیل کے لئے اقتصادی مدد 1.2 ارب سے بڑھا کر 2.4 ارب کرنے کی تجویز پیش کی تھی، جسے سعودی عرب نے قبول کرلیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔