ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان نےاپنے'پوسٹربوائے' دہشت گرد کودی ہندوستان پرحملےکی ذمہ داری، دہلی-این سی آرمیں الرٹ

اس خطرناک منصوبہ کے لئے وادی سے باہربڑے دہشت گردانہ حملے کرنے کے لئے آئی ایس آئی فدائین تنظیموں کوٹریننگ دے رہا ہے، جن میں خاص طورپراے یوایم شامل ہے۔

  • Share this:
پاکستان نےاپنے'پوسٹربوائے' دہشت گرد کودی ہندوستان پرحملےکی ذمہ داری، دہلی-این سی آرمیں الرٹ
پاکستان نےاپنے'پوسٹربوائے' دہشت گرد کودی ہندوستان پرحملےکی ذمہ داری، دہلی-این سی آرمیں الرٹ

دفعہ 370 کوختم کرنےکےمرکزی حکومت کے حکم کےبعد ملک کی خفیہ ایجنسی انٹلی جینس بیورو(آئی بی) نےدہلی پولیس کودہلی این سی آرمیں بڑے دہشت گردانہ حملے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ آئی بی کی ٹاپ اعلیٰ خفیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے'بین الاقوامی پلیٹ فارم پر جیش محمد (جے ای ایم) اورلشکرطیبہ (ایل ای ٹی) کی پول کھلنےکے بعد پاکستان کی آئی ایس آئی انٹر- سرویسیز انٹلی جینس) کا نیا 'پوسٹربوائے' العمرمجاہدین (اے یوایم) ہےاوریہ وادی سے باہربڑے دہشت گردانہ حملے کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔


پاکستان کی دہشت گردانہ تنظیم اے یوایم کا قائد کشمیرکا مبینہ خونخواردہشت گرد مشتاق احمد جرگرعرف مشتاق لاترام ہے، جس کےماڈیول نےاسی سال 12 جون کو سری نگرکے قریب اننت ناگ میں دہشت گردانہ حملہ کیا تھا، جس میں سی آرپی ایف کے پانچ جوان شہید ہوگئے تھے۔


آئی بی کی رپورٹ میں ہوا انکشاف


آئی بی کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ 'مشتاق احمد جرگرنےجموں وکشمیراورپاک مقبوضہ کشمیرکےلڑکوں کوشامل کیا ہے۔ دفعہ 370 کے ہٹائے جانےکے بعد آئی ایس آئی کا مقصد جرگرکےلڑکوں سے جموں وکشمیرکےاندرتب ہندوستان کےدیگرحصوں میں دہشت گردانہ حملےکرانا ہے'۔  دہلی پولیس کےاعلیٰ افسران کوسیکورٹی سے متعلق اطلاع دیتے ہوئےآئی بی  نےانہیں آئی ایس آئی کے منصوبہ سے نمٹنےکےلئےاین سی آرمیں سخت دہشت گردانہ مخالف قدم اٹھانےکا مشورہ دیا۔ پولیس کےذریعہ اٹھائےگئےاقدامات میں سائبرکیفےکے ساتھ ساتھ پرانی کاروں کےدوکانداروں، سم کارڈ بیچنے والوں، خوراک ورسد کی دوکانوں پرسخت نظررکھنےکےعلاوہ دیگرخفیہ اقدامات کئے ہیں۔

پاکستان کی آئی ایس آئی انٹر سروسیز انٹلی جنس کا نیا 'پوسٹربوائے' العمرمجاہدین (اے یوایم) بڑے دہشت گردانہ حملے کوانجام دینےکے فراق میں ہے۔ فائل فوٹو
پاکستان کی آئی ایس آئی انٹر سروسیز انٹلی جنس کا نیا 'پوسٹربوائے' العمرمجاہدین (اے یوایم) بڑے دہشت گردانہ حملے کوانجام دینےکے فراق میں ہے۔ فائل فوٹو


اے یوایم کا ہیڈ کوارٹرمظفرآباد میں ہے

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ موجودہ وقت میں اے یوایم کا ہیڈ کوارٹرمظفرآباد میں ہے، جہاں یہ تنظیم آئی ایس آئی افسران کی نگرانی میں ایک دہشت گردانہ ٹریننگ کیمپ چلاتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ موجودہ وقت میں پاکستان کی حکومت، اس کی فوج اورآئی ایس آئی مل کر کام کررہےہیں اورکشمیرموضوع کوبین الاقوامی بنانےکےلئے بے قرارہے۔  رپورٹ میں اسلام آباد کے خفیہ ہدف کے بارے میں کہا گیا ہے، 'صرف جذباتی دہشت گردانہ کارروائی کرنی ہے، ارادہ بین الاقوامی معاملہ بنانےکا ہے'۔ اس خطرناک منصوبہ کے لئے وادی سے باہربڑے دہشت گردانہ حملہ کرنےکے لئےآئی ایس آئی فدائین تنظیموں کو ٹریننگ دے رہا ہے، جن میں خاص طورپراے یوایم شامل ہے۔
First published: Sep 01, 2019 06:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading