ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان کو ٹیرر فنڈنگ ختم کرنے کے لئے ملی تھی طویل فہرست، جانئے کیوں خفا ہوا FATF؟

فائنانشیل ایکشن ٹاسک فورس نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی پالیسیوں اور رویوں پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو دہشت گردی کی فنڈنگ کی پوری طرح سے جانچ کرنے کے لئے کل 27 ایکشن پلان دئیے تھے جن میں سے وہ اب تک 21 کو منظوری دے چکا ہے لیکن 6 اہم کاموں کو پورا کرنے میں وہ اب بھی ناکام رہا ہے۔

  • Share this:
پاکستان کو ٹیرر فنڈنگ ختم کرنے کے لئے ملی تھی طویل فہرست، جانئے کیوں خفا ہوا FATF؟
پاکستان کو ٹیرر فنڈنگ ختم کرنے کے لئے ملی تھی طویل فہرست، جانئے کیوں خفا ہوا FATF؟

اسلام آباد۔ فائنانشیل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان (Pakistan) کی پالیسیوں اور رویوں پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو دہشت گردی کی فنڈنگ (Terror Funding) کی پوری طرح سے جانچ کرنے کے لئے کل 27 ایکشن پلان دئیے تھے جن میں سے وہ اب تک 21 کو منظوری دے چکا ہے لیکن 6 اہم کاموں کو پورا کرنے میں وہ اب بھی ناکام رہا ہے۔ اس میں ہندستان میں مطلوب دہشت گرد مولانا مسعود اظہر اور حافظ سعید کے خلاف کارروائی نہ کرنا بھی شامل ہے۔


پیرس میں منعقد کی جائے گی ایف اے ٹی ایف کی کانفرنس


فائنانشیل ایکشن ٹاسک فورس کی کانفرنس اسی مہینے فرانس کی راجدھانی پیرس میں 21-23 اکتوبر کو منعقد کی جائے گی۔ جس میں دہشت گردی کو فنڈنگ کرنے کے معاملے میں بنی اپنی گرے فہرست میں پاکستان کا نام بنائے رکھنے پر حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔ اسی ضمن میں منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنڈنگ کے خلاف دنیا بھر میں لڑی جا رہی لڑائی میں عالمی عہد بستگیوں اور ضوابط کو پورا کرنے میں اسلام آباد کی کارکردگی کا گہرا جائزہ لینے کے بعد پاکستان کے نام پر غور کیا جائے گا۔


پاکستان ایف اے ٹی ایف کے دئیے گئے چھ اہم کاموں کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ان میں ہندستان میں مطلوب دو دہشت گرد مولانا مسعود اظہر اور حافظ سعید کے خلاف کارروائی نہ کرنا شامل ہے۔

7600 دہشت گردوں کی فہرست سے 4000 کے نام غائب

اس کے علاوہ ایف اے ٹی ایف نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 7600 دہشت گردوں کی بنیادی فہرست سے 4000 سے زیادہ دہشت گردوں کے نام اچانک غائب ہونے کا بھی نوٹس لیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے حکام نے کہا کہ ان حالات میں پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی گرے فہرست میں نام بنے رہنا طئے ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 20, 2020 08:39 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading