ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان کو ستا رہا ڈر، کہیں دہشت گرد نہ لوٹ کر لے جائیں کورونا ویکسین

ایک طرف پاکستان کو ویکسین ملنے کی خوشی ہے وہیں دوسری طرف عمران خان حکومت کو ڈر ستا رہا ہے کہ کہیں ملک کے دہشت گرد ویکسین (Corona vaccine) کی کھیپ کو لوٹ کر نہ لے جائیں۔

  • Share this:
پاکستان کو ستا رہا ڈر، کہیں دہشت گرد نہ لوٹ کر لے جائیں کورونا ویکسین
ایک طرف پاکستان کو ویکسین ملنے کی خوشی ہے وہیں دوسری طرف عمران خان حکومت کو ڈر ستا رہا ہے کہ کہیں ملک کے دہشت گرد ویکسین (Corona vaccine) کی کھیپ کو لوٹ کر نہ لے جائیں۔

دیر سے ہی صحیح لیکن پاکستان (Pakistan) میں بھی اب کورونا وائرس ٹیکہ کاری کا راستہ صاف ہوتا جا رہا ہے۔ مشکل سے پاکستان کو کورونا ویکسین کی پانچ لاکھ ٹیکے کا وعدہ ملا جس کی پہلی کھیپ ملک میں پہنچنے کے وہاں پر ٹیکہ کاری کی شروعات ہوگی۔ ایک طرف پاکستان کو ویکسین ملنے کی خوشی ہے وہیں دوسری طرف عمران خان حکومت کو ڈر ستا رہا ہے کہ کہیں ملک کے دہشت گرد ویکسین (Corona vaccine) کی کھیپ کو لوٹ کر نہ لے جائیں۔


ملک میں پالے گئے دہشت گردوں کی فوج سے کورونا وائرس ویکسین کو بچانے کیلئے اس کی نگرانی کے خاص انتظام کئے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کے ذریعے فوج کی تعیناتی، سی سی ٹی وی سے نگرانی پختہ انتظام کئے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (NCOC) نے کورونا ویکسین کو دہشت گردانہ حملوں سے بچانے کیلئے گائیڈ لائن جاری کی ہے۔ انٹرپول نے فرضی واڑے، چوری اور غیر قانوننی اشتہارات کو لیکر الرٹ جاری کیا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کیلئے جیسے کہ دہشت گردانہ حملہ یا کورونا ٹیکوں کو نقلی ٹیکوں سے بدلے جانے سے روکنے کیلئے ٹیکوں کے آمدورفت ، اسٹوریج اور انتظامیہ کے لئے منصوبے بنائےگئے ہیں۔


نامعلوم مقامات پر کیا گیا اسٹور

کورونا ویکسین کو مقامی مجرموں اور دہشت گردوں سے بچانے کیلئے اسے نامعلوم جگہ پر رکھا گیا ہے۔ گائیڈلائن میں کہا گیا ہے کہ کورونا ٹیکے لے جانے والی گاڑیوں کے ساتھ پولیس، رینجرس یا فوج کا ہونا لازمی ہے۔ اس کے ساتھ ہی قافلے میں نامعلوم سکیورٹی بھی رہے گی۔

اس میں کہا گیا ہے کہ چین میں بنے کورونا ٹیکے سنیو فارم کو پاکستان میں ہیلتھ ورکرس (Health workers) کو لگایا جا رہا ہے اور اس کیلئے ایک فروری کو ملک بھر کے سبھی صوبوں میں 70 ہزار ٹیکے بھیجے گئے ہیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: Feb 04, 2021 03:55 PM IST