ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان کو کنگال کرنے پر عمران خان سے مانگا استعفیٰ، وزیر اعظم بولے۔ نہیں چھوڑوں گا کرسی

عمران خان نے اعتراف کیا کہ مہنگائی اور بے روزگاری ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جسے حل کرنے کے لئے ان کی حکومت کوششں کر رہی ہے۔

  • Share this:
پاکستان کو کنگال کرنے پر عمران خان سے مانگا استعفیٰ، وزیر اعظم بولے۔ نہیں چھوڑوں گا کرسی
File photo پاکستان کے وزیراعظم عمران خان۔(فائل فوٹو، تصویر:نیوز18)۔of Pakistan PM Imran Khan. (Image : AP)

اسلام آباد: جموں۔کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مسلسل کمزور ہوتی معاشی حالت سے ناراض پاکستان میں اب عمران خان کو عہدے سے ہٹائے جانے کی مانگ تیز ہوگئی ہے۔ خبر ہے کہ پاکستان کے جمیعتہ علماءاسلام کے لیڈر مولانا فضل الرحمٰن نے عمران خان حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کیلئے اسلام آباد تک آزادی مارچ نکالنے کی تیاری کی ہے۔ حالانکہ عمران خان نے صاف کردیا ہے کہ وہ کسی کے بھی دباؤ میں استعفیٰ نہیں دینے والے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ مولانا فضل الرحمٰن کے دباؤ میں نہیں آنے والے ہیں۔ ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک سینئر صحافیوں اور تجزیہ کاروں کے ساتھ چلی اس میٹنگ میں وزیر اعظم عمران خان نے  جمیعتہ علماءاسلام کی جانب سے اٹھائے جارہے اس مطالبے کے بارے میں بات کی۔ میٹنگ میں مہنگائی ، بے روزگاری اور خارجہ پالیسیوں کو لیکر بڑا قدم اٹھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر اعظم عمران، مولانا فضل الرحمٰن کے مطالبات کو معلوم کرنے کیلئے ان سے ملنے کو تیار ہیں۔ میٹنگ میں صاف کہا گیا ہے کہ اس مسئلے پر کسی بھی طرح کی مشکل نہیں بڑھنی چاہئے۔  میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا ہے کہ مولانا  فضل الرحمٰن کی جانب سے 27 اکتوبر کو سندھ سے آزادی کے طور پر نکالے جانے والے مارچ کو روکا نہیں جائے گا۔ یہ مارچ 31 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو ایک سازش کے تحت ایسا کرنے کو کہا گیا ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرے استعفیٰ کا سوال ہی نہیں ہے اور میں استعفی نہیں دوں گا۔ آزادی مارچ ایک ایجنڈے پر مبنی ہے اور اس کو بیرونی حمایت حاصل ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جے یو آئی-ایف کی مخالفت کی وجہ سے ہندوستان میں خوشی کا ماحول ہے۔ میٹنگ میں عمران خان نے اعتراف کیا کہ مہنگائی اور بے روزگاری ایک بہت بڑا مسئلہ ہے  جسے حل کرنے کے لئے ان کی حکومت کوششں کر رہی ہے۔

First published: Oct 24, 2019 12:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading