عمران خان کی بے عزتی پر پاکستان کے وزیر نے کہا : کشمیر معاملہ پر امریکہ سے کوئی امید نہیں

امریکہ پہنچنے پر ایک جانب جہاں وزیر اعظم نریندر مودی کا شاندار استقبال کیا گیا ، وہیں دوسری طرف پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی کافی بے عزتی ہوئی ہے ۔

Sep 22, 2019 08:18 PM IST | Updated on: Sep 22, 2019 08:18 PM IST
عمران خان کی بے عزتی پر پاکستان کے وزیر نے کہا : کشمیر معاملہ پر امریکہ سے کوئی امید نہیں

عمران خان کی بے عزتی پر پاکستان کے وزیر نے کہا : کشمیر معاملہ پر امریکہ سے کوئی امید نہیں

امریکہ پہنچنے پر ایک جانب جہاں وزیر اعظم نریندر مودی کا شاندار استقبال کیا گیا ، وہیں دوسری طرف پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی کافی بے عزتی ہوئی ہے ۔ دراصل پاکستانی وزیر عظم عمران خان جب سعودی عرب کے طیارہ سے نیویارک پہنچے ، تو ان کا خیر مقدم کرنے کیلئے کوئی افسر نہیں پہنچا ۔ اتنا ہی نہیں پاکستان کے وزیر اعظم کے ہوائی جہاز کی سیڑھیوں کے بعد مشکل سے ایک فٹ ریڈ کارپٹ بچھا ہوا تھا ۔

وہیں جب ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی ہیوسٹن میں واقع جارج بش بین الاقوامی ہوائی ادہ پر پہنچے تھے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ ان کیلئے ریڈ کارپٹ تو بچھائی ہی گئی تھی ساتھ ہی ساتھ امریکی افسران بھی ان کے استقبال میں ہوائی اڈہ پر پہنچے تھے ۔

Loading...

اس پورے واقعہ پر پاکستان کے وزیر ریل شیخ رشید بھڑک گئے ہیں ۔ شیخ رشید نے یہاں تک کہہ دیا کہ کشمیر کے معاملہ میں امریکہ پر بھروسہ نہیں کرسکتے ہیں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ کشمیر معاملہ میں امریکہ پر بھروسہ نہیں کرسکتے ۔ شیخ رشید نے چین کو کشمیر کے معاملہ میں قریبی بتایا ۔ پاکستانی وزیر اعظم کی اس بے عزتی پر وہاں کے لوگ بھی ان کا مذاق اڑا رہے ہیں ۔

پاکستان کی صحافی نائلہ عنایت نے لکھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم کا خیر مقدم کرنے کیلئے امریکہ سے کون سا افسرا آیا ہے ؟ ایک یوزر نے لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا بڑے ریڈ کارپیٹ پر خیر مقدم کیا گیا ۔ امریکہ کی سینئر افسر ملیحہ لودھی ان کے خیر مقدم کیلئے موجود تھیں ۔ غور طلب ہے کہ ملیحہ لودھی اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ہیں ۔

Loading...