عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی تیاری! پاکستان کے وزیرداخلہ نے کہا: اب کوئی اور متبادل نہیں بچا

عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی تیاری! پاکستان کے وزیرداخلہ نے کہا: اب کوئی اور متبادل نہیں بچا

عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی تیاری! پاکستان کے وزیرداخلہ نے کہا: اب کوئی اور متبادل نہیں بچا

Pakistan News: پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ہفتہ کو کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے جس طرح سے پورے میں ہنگامہ مچایا ہے، اس کے بعد اس پر پابندی لگانے کے علاوہ کوئی متبادل نہیں بچا ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pakistan
  • Share this:
    اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہوئے پرتشدد واقعات نے پاکستان کے کئی شہروں میں بدامنی پھیلادی ہے ۔ حالات کو سنبھالنے کیلئے فوج کو محاذ سنبھالنا پڑا ۔ تشدد میں کچھ لوگوں کی موت اور کئی لوگوں کے زخمی ہونے کے بعد اب پاکستانی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی لگائے جانے جیسے بیانات کے بعد ایک مرتبہ پھر سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے ۔ پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کی بات کہی ہے ۔

    پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ہفتہ کو کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے جس طرح سے پورے میں ہنگامہ مچایا ہے، اس کے بعد اس پر پابندی لگانے کے علاوہ کوئی متبادل نہیں بچا ہے ۔ ہم اس پر غور کررہے ہیں ۔ وزیر داخلہ کے اس بیان کے بعد ایک مرتبہ پھر پاکستان کی سیاست میں ہنگامہ کا امکان ہے ۔

    اس سے پہلے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاکستان میں ہوئے تشدد پر کہا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں رہتے ہوئے اپنے عہدہ کا غلط استعمال کیا تھا ۔ مجرمانہ سرگرمیوں میں شامل لوگوں کو ان کے کاموں کیلئے جوابدہ ٹھہرایا جائے گا ۔ پی ٹی آئی پر پابندی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی سیاسی پارٹی پر پابندی لگانے کے حق میں نہیں ہیں اور وہ اس طرح کے فیصلے سے متفق ہونے والے آخری شخص ہوں گے ۔

    یہ بھی پڑھئے: 'مجھے اغوا کرکے ڈنڈے مارے گئے، دہشت گردوں جیسا سلوک ہوا.....'، عدالت میں عمران خان نے کہا


    یہ بھی پڑھئے: پاکستان : عمران خان کو بڑی راحت، SC نے گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا، فوری رہائی کا حکم



    غور طلب ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے فورا بعد بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان نے پاکستان میں پرتشدد قدم اٹھائے تھے ۔ پاکستانی فوج کے افسران کے گھر پر دھاوا بول دیا تھا ۔ لاہور میں ہوئے اس حملہ میں عمران خان سمیت ان کی پارٹی کے 1500 کارکنان کے خلاف بھی کیس درج کیا گیا ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: